برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال بحکم اللہ دن بدن بہتری کی جانب جا رہی ہے اور مشکلات بھی تیزی سے بھاگ رہی ہیں آپ کو بس اب ثابت قدم رہنا ہے۔ آنے والے دن اچھے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بیماری کیسی بھی کیوں نہ ہو میرے اللہ نے چاہا تو اب اس کا خاتمہ ہی ہوگا اور آپ کو اور بھی کئی معاملات میں بہتری ملنے کے اشارے موصول ہو رہے ہیں وہ بھی جلد۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ماضی کی غلطیوں سے کچھ تو سیکھنا ہوگا اگر اب دوبارہ غلطی کی تو بڑے نقصان سے دو چار ہونگے۔ اب نئی راہیں کھل رہی ہیں اس کو ذہن میں رکھ کر چلیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج آپ کے لئے ایک اچھی خبر ہو گی۔ جو مشکلات میں نمایاں کمی کا بحکم اللہ سبب بن سکتی ہے اور دماغ سے ایک بوجھ سا ہٹ جائے گا کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ آج کل دماغی ٹینش کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے تمام کام الٹ ہو رہے ہیں حالانکہ کسی بھی قسم کے نقصان کا بالکل کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

امید کی ایک کرن روشن ہے اور اس میں ہی شاید آپ کے لئے کافی کچھ ہو آج شام تک صورتحال واضع ہو جائے گی۔ بحرحال آنے والے دن ان شاءاللہ اچھے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صورتحال بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی مشکل کا شکار ہیں اب بحکم اللہ اس میں نکلنے کا اسباب بن جائے گا اور آپ کا سلسلہ بن سکے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن افراد نے پہلے بھی دھوکا دیا تھا وہ اب بھی اپنی کوشش میں گلے ہوئے ہیں آپ کو کافی حد تک اس کا اندازہ بھی ہے۔ پھر بھی پیچھے نہیں ہو رہے۔ یہ خود پر زیادتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج جلد بازی میں نہ تو کوئی فیصلہ کریں اور نا ہی قدم اٹھائیں یہ نقصان کی طرف بات جائے گی۔ ابھی چند دن کسی نہ کسی طرح گزاریں پھر دیکھا جائے گا صبر کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ روز گار کے حوالے سے بہتری حاصل کر سکتے ہیں اس بارے میں غور و فکر کریں نیا قدم اٹھا سکتے ہیں اور پہلا سلسلہ اب ختم ہو سکتا ہے۔ اس کی آج اہم اطلاع مل سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن معاملات میں آپ پریشان ہیں پہلے ان کو ٹھیک انداز سے حل کر لیں اس میں اگر استخارے کی ضرورت ہے تو وہ بھی کریں۔ مگر خود اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

منزل اب قریب ہے بس تھوڑا سا صبر کرلیں۔ جلد بازی میں بنا بنایا کام مت بگاڑ لیں یہ کسی بھی طرح آپ کے حق میں اچھا نہیں ہے۔ اور مالی حوالے سے خاص طور پر دیکھیں۔