برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

کچھ مالی سلسلہ بن جانے کی امید ہے بڑی ضرورت ختم ہو گی آپ کے لئے اب روزگار کے نئے مواقع بھی سامنے آ سکتے ہیں اور کچھ ماضی کے نقصان کا ازالہ بھی ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن افراد نے اپنے معاملات ٹھیک کر لئے ہیں اور حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر ان کے لئے ان شاءاللہ اب بہتری کی خبر ہے آج آپ کی صحت کا مسئلہ بھی بہتر ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو اب چوکنا رہنا ہوگا حالات ایسے نہیں ہیں کہ لاپرواہی سے کام لیا جائے اور کچھ سازشی ٹولا بھی آپ کے اردگرد جمع ہے بڑی حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صحت پر توجہ دیں بار بار اپنی پوزیشن اور حکمت عملی کو تبدیل مت کریں ذہن پر بوجھ ڈالنا بھی غلط ہوگا۔ اللہ پاک پر سب معاملات چھوڑ دیں وہ بہتر ہی کرے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورتحال میں بڑی شاندار بہتری آنے کی امید ہے آپ کو اب مسلسل اچھی خبر مل سکتی ہیں اور ضرورتیں ہیں اور اب پوری ہونے کو میں آج شام تک خود ہی اندازہ ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

مالی معاملات انشاءاللہ بہتری کی جانب جائیں گے اور آپ کے گھر میں جو ٹینشن تھی اس کا حل بھی نکل آئے گا۔ آپ اب دماغ پر زیادہ بوجھ مت ڈالیں سب اچھا ہی ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کسی مسئلے کے حل ہونے کی اطلاع ملے گی اور جو ضرورت کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی۔ اب اس کے حل ہونے کا موقف بھی قریب ہے۔ آج صحت کا سلسلہ بھی بہتر ہو سکے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

مخالفت کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے آپ اندرونی و بیرونی طرف سے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور کسی کو بھی اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کا موقع نہ دیں تو بہتر رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اس وقت اہم سلسلے کے حوالے سے اچھی خبر ملنے والی ہے بس تھوڑا سا صبر کر لیں اور غصے کے بجائے حکمت سے چلیں۔ جو لوگ نیت صاف رکھیں گے ان کے لئے بڑا اجر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی غیبی مدد ہو رہی ہے آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا اور اس وقت کچھ پیسہ بھی ملے گا آپ کو چاہے کہ کچھ دن گزارہ کر لیں۔ پھر اور بہتری آ جائے گی ان شاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بہتر سوچ بہتر انداز سے کامیابی دلا سکتی ہے اس لئے صرف اچھا سوچیں اور ان شاءاللہ آگے چل کر حالات بہتری ہو سکیں گے۔ آپ اب پریشانیوں سے نکل رہے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ دن نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے آپ کا مشکل وقت تو گزر چکا ہے۔ اب تو دن کھلنے شروع ہو گئے۔ جلد منزل کے قریب ہوں گے۔