برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال جس انداز سے آپ کے حق میں ہے۔ کسی بڑے فائدے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ آپ کی نظر شاہد اس طرف نہیں ہے۔ اس لئے اب چوکنا رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی بات کی خواہش کر رہے ہیں، ان شاءاللہ وہ جلد آپ کے قریب ہوگی۔ آج سے ایک اہم پاور بھی محسوس کریں گے۔ مالی پریشانی عارضی ہے، یہ جلد ختم ہوگی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ یہ وقت کس لحاظ سے آپ کے لئے اچھا ہے۔ آپ کو اس کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اورہر معاملے میں گہری دلچسپی لینے کی ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

تبدیلی کا خوبصورت عمل شروع ہو چکا ہے۔ اس کا ان شاءاللہ بڑا فائدہ ہوگا اور یہ وقت آپ کے اوپر برسوں کے بعد آیا ہے۔ آپ کی قسمت بھی بدل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج اہم دن ہے۔ پچھلے کافی دنوں سے مالی طور پر جو پریشانی چل رہی تھی۔ اب اس کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔ گھر بیٹھے خوشی کی خبر ملے گی اور پیسہ بھی ہاتھ آئے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جلد ایک بڑی ذمہ داری سے نجات حاصل کر لیں گے اور گھر میں جاری کشیدگی کا بھی کوئی حل مل جائے گا۔ البتہ خانگی معاملات میں ابھی کچھ گڑ بڑ دکھائی دیتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اپنے معاملات میں بڑی ہمت اور عقل سے کام لینا ہوگا۔ ان دنوں اندرون خانہ مخالفت کا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اور آپ کی آنکھیں بند ہیں۔ سمجھ داری سے چلیں، صدقے کے ساتھ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج حسب توفیق صدقے کا مشورہ ہے۔ آپ کو ہر معاملے میں بڑے محتاط انداز سے چلنا ہوگا اور صحت کے معاملے میں خاص طور پر لاپرواہی نہیں کرنی چاہیے، کچھ بھی ہو جائے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

روزگار کا سلسلہ ان شاءاللہ بہتر ہونے کا امکان موجود ہے۔ آپ نے کافی بڑا عرصہ مشکل میں گزارہ ہے۔ اب امید تو بڑی ہے کہ اس کا ازالہ غیر متوقع ذریعے سے ہو۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن افراد نے اپنے روحانی معاملات بہتر کر لئے وہ فائدے میں رہیں گے اور جو ابھی بھی دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر الٹے سیدھے کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ نقصان اٹھائیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

مالی معاملات میں کافی کمزوری محسوس ہو رہی ہے اور کسی جانب سے اس کا سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی نہےں دے رہا۔ اس لئے سورة واقعہ پڑھنا بعد نماز مغرب ضرور شروع کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

استخارے کی مدد ضرور لیں۔ ابھی آپ کو بھی سمجھ ہی نہیں آ رہا ہوگا کہ کس طرف قدم اٹھائیں اور فی الحال جو کام چل رہا ہے۔ اس کو چلنے کا بھی مشورہ ہے آپ کو۔