برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ہمت کی داد دینی چاہیے۔ آپ نے جو وقت گزارہ ہے۔ ان شاءاللہ اب اس کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔ آپ نے اب زندگی کو نئے انداز سے شروع کرنا ہے، اب ابتدا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صبر صبر اور صرف صبر سے کام لیں، کیونکہ جلد بازی میں اپنے معاملات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ان دنوں جو مل رہا ہے صرف اس کو شکر کرکے رکھ لیں، غلطی نہ کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اپنے گھریلو معاملات پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ یوں آنکھیں بند کرکے زندگی نہیں گزاری جا سکتی۔ آج تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے کر چلیں تو بہتر رہے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کیوں اپنا سکون خراب کر رہے ہیں۔ بات بات پر غصہ کرتے ہیں۔ ایسا کرنا بالکل مناسب نہیں، کسی چیز کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر چلیں، کچھ نہیں ہوگا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ابھی تو جو مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کرنا ہوگا اور نئے کام کی ابتدا مناسب نہیں ہے۔ چند دن مزید گزر جائیں پھر ان شاءاللہ اسباب خودبخود بنتے چلے جائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ اگر استخارے کی مدد سے اپنے مسئلے کا حل تلاش کریں گے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ اس وقت تو زائچہ بند ہے اور اگلے حالات کی پیش گوئی کرنا مشکل ہو رہا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جس طرف سے امید لگائی تھی پیسوں کے حوالے سے وہ پوری ہونے کا امکان ہے۔ آج کا دن شاہد پرانے سلسلے کو دوبارہ چلانے میں دوسروں کے لئے آپ کو مددگار بنائے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
مشتری کا زائچے میں اس طرح آنا آپ کی بحکم اللہ کئی مشکلات کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔ اللہ نے چاہا تو آج کافی دنوں کے بعد سکون والی خبریں ملیں گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس مقصد کے لئے بھی پیسوں کی ضرورت ہو گی۔ اس کے ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ جو معاملا غصہ سے لڑ کر حل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کو ذرا پیار سے حل کرکے دیکھیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صحت کا صدقہ ابھی جاری رکھیں اور وقتی نمازی نہ بنیں بلکہ نماز کی پابندی ہی روحانی قوت کو بڑھانے میں مددگار ہو گی۔ آج بہرحال ایک مسئلے سے نجات ملے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب معاملات ٹھیک ہوتے واضح انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ آپ کی جس بات کو کوئی نہیں سمجھ رہا تھا۔ ان کے سامنے جب مسئلہ آئے گا تو آپ کی عزت بڑھے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنوں سے فائدہ مل سکتا ہے۔ رکا ہوا ایک کام ہو جائے گا جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ دوپہر کے بعد ہی ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔