برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی صحت کا خانہ بحکم اللہ بہتری کی جانب ہے اور کچھ مالی معاملات کے حوالے سے بھی اہم صورتحال بن سکتی ہے۔ آپ کو ضرور سابقہ نقصان کا ازالہ نصیب ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے اب نیا کام شروع کرنا ہے وہ اپنا ہوم ورک مکمل کر لیں صورتحال ان کے حق میں ہو چکی ہے۔ اب غیبی اسباب انشاءاللہ جلد نصب بھی ہو جائیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے اپنا گھر بار روز گار تبدیل کرنا ہے ان کو مزید انتظار کا مشورہ ہے صورتحال کسی بھی طرح ابھی قابو میں نہیں ہے۔ ابھی تبدیلی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ جلد بازی نہ کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج ایک اچھی خبر ہے آپ کے لئے اور کچھ غیبی انداز سے بھی مدد ہونے کی امید ہے ایک بڑا رکا ہوا کام بھی چل پڑے ا اور صحت کا خانہ بھی اب تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں زائچہ پوزیشن تبدیل کر رہا ہے اور امید تو بہت ہے کہ اب یہ اچھی صورتحال کی نشاندہی کرے گا۔ آپ ابھی چند دن صبر کر لیں۔ بہت کچھ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس بات کو لے کر پریشان ہیں فی الحال تو اس کا حل مل جائے گا مگر ابھی چونکہ زائچہ بلاک ہے۔ اس لئے کوئی بڑی پیش رفت کی امید نہیں۔ ابھی انتظار کرنا ہوگا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو روز گار کے حوالے سے بحکم اللہ اب اچھی خبر ملے گی اور کافی عرصے سے جو ان مشکلات کا شکار تھے۔ ان کو اس سے نکلنے میں مدد مل جائے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اب کسی بندش وغیرہ میں مبتلا نہیں سب آپ کا وہم ہے اور جو کچھ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ قدرتی ہے۔ توبہ کریں صدقہ دیں اور ذکر الٰہی کثرت سے کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
نوکری میں جو خطرہ محسوس ہو رہا تھا اب وہ باقی نہیں را۔ آپ کی صحت بھی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اور گھر کے ماحول میں بھی کشیدگی تھی وہ بھی کم ہو گئی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن افراد نے اپنے لئے اب نیا روز گار اپنانے کا سوچا ہے وہ اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ ان کو چاہئے کہ اب قدم اٹھائیں۔ انشاءاللہ سابقہ نقصان کا بھی ازالہ ہو جائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن امور میں رکاوٹیں ہیں ان شاءاللہ اگلے تین چار دن کے بعد وہ ختم ہونا شروع ہو جائیں گی اور جن معاملات میں خرابیاں تھیں وہ بھی اب دور ہو جائیں گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ آجکل بالکل کسی کا اعتبار نہ کریں۔ اپنوں کے ساتھ اچھی طرح ملیں ضرور مگر لین دین کے معاملے سے دور رہیں اور ابھی نیا کام شروع کرنے کی ضرورت نہیں۔