برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورت حال مسلسل بہتر ہونے کی امید ہے اور اب روزگار کا خانہ بھی بحکم اللہ بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ آپ اب فضول کاموں سے توجہ ہٹا کر صرف اس پر لگائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اب پرانے معاملات سے نکلنے کے ان شاءاللہ قدرتی اسباب بن سکیں گے اور کافی عرصے کے بعد خوشی کی خبر آپ کو مستقبل کے حوالے سے لاحق پریشانیاں کم کرے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

روزگار کا خانہ بحکم اللہ اب تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔ آپ کی اگر ساری توجہ اس پر رہی تو سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا اور مستقبل بھی مضبوط ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ پرانے تمام حالات و واقعات بھول جائیں۔ اب زندگی کو نئے انداز سے شروع کرنا ہے اور ان شاءاللہ اب اس کے اسباب آپ کے سامنے خود بخود آتے چلے جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی گھریلو اور خاندانی امور میں لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔ اس میں مخالفت اور سازش والا عنصر موجود ہے۔ اب جھگڑا ہوا تو اپنوں کا ساتھ ختم ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو کچھ ماضی میں ہو چکا ہے۔ اب اس کو بھول بھی جائیں۔ ان شاءاللہ اب اچھے دن ہی آئیں گے اور آپ تمام مشکلات سے خصوصاً روزگار میں اب اچھے سلسلے بنیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بار بار کہا جا رہا ہے کہ آپ اب ہر قسم کی بندش وغیرہ سے آزاد ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ اب باری ہے محنت کرنے کی اور اپنے روزگار پر مکمل توجہ دینے کی جلد کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

مالی صورت حال دن بدن بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ اب اور بھی کئی راستے کھلنے کی امید ہے۔ آپ نے پچھلا وقت کافی مشکل میں گزارہ ہے۔ اب اس کا ازالہ بھی مل سکے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

روحانی طور پر بے حد بہتری آ رہی ہے۔ آپ خود کو تمام بُرے کاموں سے دور رکھیں۔ نماز کی پابندی رہے اور ذکر الٰہی کثرت سے کریں۔ کوئی انہونی ہو سکتی ہے، خوشگوار سی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

وقت صدا ایک سا نہیں رہتا وہ دن نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔ آپ جلد ہی تمام مسائل سے نکل جائیں گے۔ آپ کی نیت صاف ہے تو اب اس کا پھل ضرور ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جہاں سے پیسوں کے آنے کی امید تھی وہ آج تو نہیں البتہ اگلے دو تین یوم میں پوری ہو جائے گی۔ البتہ ضرورتیں ویسے پریشان نہیں کریں گی، جیسے پہلے کیا کرتی تھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ ابھی صورت حال کمزور ہے۔ آپ کو مشکل پیش آ رہی ہے۔ اپنے معمول کے کاموں کی بھی اور یہ کیفیت مزیدچند دن چل سکتی ہے۔ نقصان نہیں ہوگا۔