برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صحت کا صدقہ جاری رکھیں اور دوسروں کے معاملات سے ہر ممکن دور رہیں۔ جو لوگ فساد پیدا کرتے ہیں وہ اردگرد ہی موجود ہیں۔ ان سے نقصان کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صورتحال تو بہتر ہو رہی ہے اور ممکن ہے کہ آپ کو چند دنوں میں کوئی بڑا فائدہ حاصل ہو۔ اس وقت گھر میں آپ کا کردار کم ہے۔ پوری توجہ دیں گے تو بہتر رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے اپنے روز گار میں پچھلے کافی عصرے سے تنگی دیکھی ہے وہ اب ان شاءاللہ اچھے دن بھی ضرور دیکھیں گے ان دنوں مالی حوالے سے تیزی سے بہتری آ رہی ہے تیار رہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بندش تو محسوس ہو رہی ہے مگر یہ سب عارضی ہے آپ جلد ہی اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ بیماری میں مبتلا تھے وہ اب آزاد ہیں گھر میں توجہ دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
لاپرواہی نہ کریں دوستی بھی ان لوگوں سے رکھیں جو سیدھے راستے پر ہیں۔ روز گاری پر توجہ بہترین نتائج دے گی۔ اور گھر یں جو نحوست محسوس کی جا رہی تھی وہ ختم ہو گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج سے (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) 450 مرتبہ روزنہ پڑھیں۔ نعیم القادر اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھیں حفاظت بھی ہو گی اور ہر مشکل سے نکل جانے میں کامیاب بھی ضرور ہو جائیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اہم دن رہے گا کسی بڑے کام میں پیش رفت ہو سکتی ہے اور جو رقم کسی مقصد کے لئے درکار تھی اس کا بندوبست ہو جائے گا بس اپنوں سے کچھ ناراضگی کا اندیشہ بھی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
چند دنوں تک موجودہ کام پر توجہ دیں ہو سکتا ہے اس میں ہی بڑی کامیابی مل جائے اگر ایسا نہ ہوا تو پھر تبدیلی پر غور ہوگا بحرحال آج بڑا ہی خاص دن ہو سکتا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی کام پر بلا وجہ رقم لگ سکتی ہے مگر اس کی ضرورت میرا اللہ پوری کر دے گا ان دنوں آپ کی ایک پریشانی کم تو ہو گی مگر ابھی مزید چند یوم چل سکتی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بھی انتظار میں تھے وہ خبر شاید ابھی نہ ملے مگر روزگار کے حوالے سے کچھ بہتری آنے کی امید موجود ہے۔ اگر توجہ اس طرف رہی تو بہت فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صحت کا صدقہ دیں کچھ دنوں سے ویسے بھی آپ نظروں میں آئے ہوئے ہیں زبان کا استعمال کم کریں دل کی بات ابھی کسی سے نہ کریں اور محبت وغیرہ کے چکروں میں نا آئیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اب روز گار میں تبدیلی کرنی ہے ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ اگر وہ اسی میں چند دن اور انتظار کر لیں گے تو ان کو امید ہے بڑی شاندار کامیابی ملے گی۔