لاہور :وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالےسے فیصلہ ہوگیاہے ، چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی ،
تفصیلات کے مطابق وفاقی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیم اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز بھی دی گئی تھی لیکن وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں تھے اور پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کے لیے یعنی دو جولائی سے دو اگست تک دی جائیں تاہم اس حوالے سے فیصلہ آج ہونے والے اجلاس میں کرلیا جائیگا۔
دوسری جانب پنجاب کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کو ایک ماہ کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،یکم جولائی سے 31 جولائی تک پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولز بند رہیں گے۔ یکم اگست سے سکولز دوبارہ کھلیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیوں کے دوران طالب علم اور ان کے اہلخانہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔
اس سے قبل وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالےسے فیصلہ ہوگیاہے ، چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گی ، وفاقی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ آج ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیم اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18 جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز بھی دی گئی تھی لیکن وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں تھے اور پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ایک ماہ کے لیے دی جائیں ۔