برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

وہ وعدے نہ کریں۔ جن کو پورا نہیں کر سکتے اور سچ بولیں۔ چاہے اس میں کتنا بڑا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔ جو لوگ اپنی ضرورت کی وجہ سے پریشان ہیں۔ آج پوری ہوگی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ازدواجی معاملات میں خرابی ان شاءاللہ دور ہوگی مگر ابھی صبر کے ساتھ چلنا بھی ہے اور جو لوگ اپنی عقل کا استعمال کریں گے اور اپنا حق جانتے ہیں۔ وہ قدم اٹھائیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

عرصہ دراز سے مالی حوالے سے تنگی دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے اور جو لوگ اپنے آپ کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رہے ہیں۔ وہ خود کو اس آزاد سمجھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات بدل رہے ہیں۔ اب اپنے بھی اپنے نہیں رہے۔ سب مطلب پرست ہیں اور کچھ نہیں۔ آپ حق اور سچ پر چلیں۔ حقوق العباد کا خیال ضرور ذہن میں رکھیں بس۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

سفر کے متعلق امید تو ہے کہ کوئی اچھی خبر آئے گی اور جن لوگوں کو اپنی پریشانی کا کوئی حل نہیں مل رہا تھا۔ وہ دوپہر کے بعد ہی ان شاءاللہ آسانیاں محسوس کریں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کافی دنوں کے بعد صورت حال میں قدرے بہتر آئی ہے۔ اور آپ کو اپنے معاملات حل ہوتے ہوئے اب محسوس ہوں گے جن لوگوں نے بُرا وقت دیکھا ہے اب اچھا دیکھ لیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ایک بڑا شاندار موقع مل رہا ہے۔ آپ کے مقصد کے حوالے سے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں اور جو لوگ بندش میں تھے۔ آج سے مکمل آزاد ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھی خبر۔ کاروباری حضرات بھی موج کر سکیں گے۔جن لوگوں نے سفر کرنا ہے، وہ اپنی تیاری مکمل کرلیں، خبر آنے والی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

وراثتی امور میں جھگڑے کا امکان۔ آپ کے حق کو کم کیا جا سکتا ہے اور وارننگ ہے کہ کسی بھی کاغذات پر بلا سوچی سمجھے دستخط مت کریں۔ بات چیت سے مسئلہ حل کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دشمن کا کوئی خطرہ نہیں کیوں اپنے سب سے بڑے دشمن تو آپ ہیں۔ آپ کا جو دل کرتا ہے وہ قدم اٹھا لیتے ہیں بعد میں پچھتاتے ہیں۔ اب پھر ایک موقع مل رہا ہے غور کرلیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

امید تو بڑی ہے کہ آپ کی کوئی اہم ضرورت جلد پوری ہوگی اور آپ کو اس مقصد میں خاصی کامیابی ہو گی جس میں کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے، ان شاءاللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھا دن تو ہے، مگر سازشی ٹولہ بھی سرگرم عمل ہے۔ اس سے محفوظ کریں خود کو پھر اس دن سے ان شاءاللہ بڑا فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔