برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اپنی عزت کا خیال کریں۔ اپنے دل اور جذبات قابو میں رکھیں۔ فون کا استعمال صرف صاف اور جائز ہونا چاہیے۔ غلط راستے پر چلنے کا مقصد خود کو مشکل میں ڈالنا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وہ سخت وقت بحکم اللہ گزر چکا ہے،جس نے پریشان کر رکھا تھا۔ اب تو ان شاءاللہ آسانیاں ملیں گی اور راستے کی رکاوٹیں بھی حیران کن طریقے سے دور بھی ہوں گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس بھی الجھن کا شکار ہیں ۔ اس کا حل مل جائے گا۔ کاروباری حضرات کے لئے اب اچھے دنوں کا آغاز ہے۔ شادی میں جن کی رکاوٹ تھی وہ بھی دور ہو رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کا دن کسی جانب سے اچھی خبر لا سکتا ہے۔ جو کام خراب ہو گیا تھا وہ بھی ٹھیک ہوگا۔ بدنظری کا خاتمہ ہو گیا ہے۔اب وراثتی امور میں بھی بہتری آئے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی کام میں اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے۔ ان کو ان شاءاللہ کامیابی ملے گی اور رکاوٹیں ڈالنے والے اب خود بخود فرار ہو جائیں گے۔ آج اچھا دن ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورت حال کو سمجھ کر اس انداز سے چلیں۔ آپ نے اگر اس مقام پر غلط کی تو کافی دنوں کے بعد جو بہتری کا عمل شروع ہوا ہے۔ وہ فائدے کے بجائے نقصان دے جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے آج اہم اور مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ اور وہ رکا ہوا کام بھی ہو جائے گا جس کے پیچھے کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے۔ صحت کا صدقہ البتہ ضرور دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام نہ کریں جس کو پہلے بھی آزمایا جا چکا ہے۔ آج کا دن اہم ہے اور آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری کے حساب سے بے حد شاندار بھی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی دوست کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی سرمایہ کاری نہ کریں۔ اس وقت صرف اپنی خدمات دیں بس اور ازدواجی معاملات میں خرابی بھی دور ہوگی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کسی بھی کام میں دل نہیں لگ رہا۔ نا جانے کیوں آج دل پریشان سا ہے۔ اس لئے آپ صدقہ دے دیں اور یاحی یا قیوم کا ورد جس قدر ممکن ہو زیادہ سے زیادہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کیوں اپنے معاملات خود خراب کر رہے ہیں۔ اپ کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ کس طرف جا رہے ہیں۔ اس طرح تو مشکل ہو جائے گی۔ آج آپ صرف حالات کا از سر نو جائزہ لیں بس۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے معاملات میں بہتری محسوس کریں گے جو لوگ مالی طور پر پریشان ہیں، وہ آج سے روزانہ ایک قدم بہتری کی جانب سفر کریں گے۔ آج کا دن کافی اہم ہے۔