برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج بڑا اچھا دن ثابت ہوگا۔ کوئی خوشی کی خبر بھی ملے گی اور من کی مراد بھی پوری ہو گی اور کسی طرف سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک اہم مسئلے میں مشکل ہو سکتی ہے، مگر یہ سب عارضی ہے۔ آج کا دن کسی طرح سے گزار لیں۔ کل کافی حد تک بہتری محسوس کریں گے۔ فکر مند بالکل نہ ہوں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج بڑا ہی اچھا دن ہے۔ مالی لحاظ سے بھی اور گھریلو ماحول میں کشیدگی کے حوالے سے بھی۔ آپ کو کافی سکون ملے گا اور اولاد کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کوئی باہر کا شخص کسی اہم معاملے میں بحکم اللہ مددگار ہوگا اور آپ کی مدد کرکے آپ کو مستقبل کے حوالے سے بڑی خوشخبری بھی دے گا۔ چھوٹی رقم بھی ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت ستاروں کی چال کسی بھی طرح آپ کو کسی سے بحکم اللہ نقصان نہیں دے سکتی۔ آپ بالکل فکر نہ کریں۔ بس اپنے کام سے کام رکھیں ، زیادہ بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ سچی توبہ کرکے نئے طریقے سے اپنے کام کی ابتدا کریں گے وہ زیادہ کامیاب ہوں گے۔ آج شام تک اہم معاملے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے آپ کو۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اچھا دن ہے۔ آپ کو نئے کام شروع کرنے کی اطلاع ملے گی اور پنوں کے ساتھ اختلافات میں نمایاں کمی آئے گی۔ جو لوگ بندش میں ہیں وہ آزاد ہو سکیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ازدواجی تعلقات میں جو خرابی تھی وہ دورہو سکے گی اور جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں اور اپنے راز بھی آج ہرگز اوپن نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

نوکری کی تلاش کرنے والے دو تین یوم خوشخبری سن لیں گے اور جن لوگوں نے نیا رشتہ وغیرہ طے کرنا ہے، وہ کر سکتے ہیں ۔ صورت حال مکمل ان کا ساتھ دے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کسی غیر کے ساتھ مراسم بڑھانے سے گریز کریں اور اپنے روزگار کے معاملات بھی ٹھیک کریں۔ ان پر گہری توجہ دینے کی اشد ضرورت رہے گی، گڑ بڑ دور کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

انسان ہی انسان کے کام آتا ہے۔ آپ کو بھی ایسا ہی کرنا ہے۔ دوسروں کو فائدہ دیں گے تو آپ کی اپنی مالی مدد بھی ہوگی اور پریشانیاں بھی دور ہی رہیں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک بڑے اہم فیصلے کی جانب جا رہے ہیں۔ آپ کو بڑی عقل مندی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ہو سکے تو استخارے سے مدد لے لیں۔ اس وقت جلد بازی کرنا اور رسک لینا غلط ہے۔