برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اب اپنے معاملات میں سنجیدہ ہو جانا چاہئے اور بڑے فیصلے کی اشد ضرورت ہے اور بار بار ایسے مواقع سامنے نہیں آتے آپ کو اب جلد کوئی قدم اٹھا لینا چاہئے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پراپرٹی یا کسی بڑی چیز کی خرید و فروخت کے لئے ابھی وقت نہیں ہے اور نا اہی اپنی موجودہ جگہ کو تبدیل کرنے کا سوچیں ابھی صورتحال ایسی نہیں ہے آپ کو اسی جگہ پر ہی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خواتین اپنی صحت کا صدقہ دیں اور اولاد کے حوالے سے خود کو مضبوط اور سخت بھی کریں اس طرح لاپرواہی کرنا ان کے لئے بھی اور آپ کے لئے بھی بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ وارننگ ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ خود کو جھوٹ بول کر مضبوط کرنے کے چکروں میں ہیں وہ تو اپنے آپکو دھوکا دے رہے ہیں جو سچ ہے وہ تو سچ ہی رہے گا اور ساری عزتوں کا مالک تو صرف اللہ پاک کی ذات ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جب اچھا موقع مل رہا ہوتا ہے تو آپ اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے اور جب وقت گزر جاتا ہے تو پچھتاتے ہیں اب پھر ایک بار قسمت آپ پر مہربان ہو رہی ہے عقل سے کام لینا ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس شخص پر بار بار بھروسہ کر رہے ہیں جو پہلے بھی آپ کو چکر دے چکا ہے اور اب بھی ایسا کر سکتا ہے بڑی خطرناک بات ہے اگر آپ اس کو سمجھنے کی کوشش کریں تو آگے خود سمجھدار ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ایک مشکل سا دن ہے ایک کام ہوتا ہوا رہ جائے گاا ور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی ہے وہ بھی پوری ہونے کا امکان کم ہے۔ جو لوگ پریشان ہیں وہ بس صدقہ ضرور دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی بھی ایسے معاملے میں ہرگز مت آئیں جس کے خطرات کے بارے میں آپ کو کچھ اندازہ ہو۔ آج بات الٹی آپ کے گلے پڑنے کا اندیشہ ہے اور آج غصہ بھی کم کریں جھگڑوں سے دور رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک بات بھی ایسی نہیں جو تنگ کرے ماسوائے روزگار کے حصول کے حوالے سے وہ بھی چند دنوں کی بات ہے ٹھیک ہو جائے گا آپ اب مستقبل کے حوالے سے قدم اٹھانے کی پوزیشن میں ضرور ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا اور اخراجات کا توازن بھی بگڑا ہوا ہے یہ سب نا مناسب پلاننگ کی وجہ سے ہے۔ تھوڑی سی محنت اور لگن حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ کافی کچھ بہتر ہو جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ان دنوں تو زیادہ تر عشق کے معاملات دماغ پر سوار دکھائی دیتے ہیں جو آپ کے لئے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس لئے ایسے معاملات سے فوری واپسی کا مشورہ ہے آج خاص محتاط رہنا ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مالی صورتحال بھی اچھی نظر آتی ہے اور آئندہ کے لئے بھی نیا سلسلہ بن رہا ہے اس لئے آپ کو چاہئے کہ ان تمام قسم کے حالات پر گہری نظر رکھیں۔ آپ کو اس میں بہت کچھ مل سکتا ہے۔