برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج کا دن کافی دنوں کے بعد تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے اور جو لوگ بیماری یا بندش یا دیگر اثرات میں جکڑے ہوئے تھے۔ آج خودبخود اس میں سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج بالآخر جکڑن اور نحوست دینے والا ستارہ زائجے سے نکل جائے گا اس کے ساتھ ہی آپ مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور معاملات تیزی سے ٹھیک بھی ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا رہے گا اور آئندہ کے لئے بھی نیا سلسلہ بن جانے کے امکانات روشن ہیں جو لوگ مالی معاملات کو لے کر پریشان تھے ان کے لئے خوشی کی خبر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ابھی اللہ پاک کے مبارک نام کا ذکر جاری رکھیں اور اس کو زندگی کا حصہ بنا لیں اگر زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو آج کا دن آپ کو دو تین معاملات سے بہتری دے گا ان شاءاللہ۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

سکون والی خبر ہے آپ جس بھی ٹنشن کا کشار ہیں ان شاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک اہم ذمہ داری بھی ملنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد کو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اخراجات کا توازن بگڑا ہوا ہے آپ بلا سوچے سمجھے اپنے معاملات کو لے کر چلنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ غلط بات ہے۔ آج کا دن آپ کو عقل یا پھر استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

(یانصیر یا ولی) کی ایک تسبیح پر فرض نماز کے بعد پڑھ لیا کریں ان شا اللہ ہر مشکل سے نجات مل جائے گیا ور ذرا کم بولا کریں آپ کا زیادہ بولنا آپ کے لئے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج غیر متوقع طور پر بدنظری کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کا فوری حل کرنا ہے آپ اپنی نظر اتاریں اور ہو سکے تو دو غریب بھوکوں کو کھانا بھی کھلا دیں۔ بدنظری ٹوٹ جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

نحوست دینے والا ستارہ کل سے زائجے میں عارضی طور پر داخل ہو گیا ہے۔ آپ کو تھوڑی سی مشکل تو ضرور ہو گی۔ مگر ما سوائے انتظار اور کچھ حاصل نہیں کرنا اور حسب توفیق صدقہ ضرور دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ابھی جن کے ساتھ دوستی اور تعلقات ہیں۔ ان سے قدرے دور رہنے کا مشورہ ہے آپ کو انہی لوگوں سے خطرہ ہے اور آج مخالفین ایک مرتبہ پھر سر اٹھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

تعلیمی معاملے میں کامیابی ملے گی اور جن لوگوں کے بیرون ملک جانے کی کوشش جاری ہے وہ بے کار جائے گی۔ ابھی موجودہ جگہ پر ہی کام جاری رکھنا ہوگا۔ آج البتہ پرائز بنڈ کی خریداری کا مشورہ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

حوت والوں کے لئے آج بڑا اچھا دن ہے کافی دنوں سے جو خود کو بلاک محسوس کر رہے ہیں وہ اب خود کو اس سے آزاد سمجھیں اور اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں۔