برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

شکر ادا کریں اب حالات بہتر اور آپ کے قابو میں ہیں وہ لوگ آج اپنے معاملات کے حوالے سے قدم اٹھانا چاہتے ہیں ان کے لئے اچھا موقع ہے وہ ایسا کرسکتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جاری بندش کا بالآخر خاتمہ ہورہا ہے امید تو ہے کہ اگلے چند دنوں میں آپ ان مقاصد کے قریب ہوں گے جن کو بہت مشکل سمجھ رہے تھے آج کا دن اچھا اور مدد گار رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

قرض کی ادائیگی کے حوالے سے لاحق پریشانی کا سدباب ملنے کا امکان ہے اور آپ کو جس بھی شخص کی جانب سے خطرات تھے وہ بھی اب ٹل گئے ہیں آج شام تک اندازہ ہوجائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ نے زندگی میں بے شمار مشکلات دیکھی ہیں اور یہ آپ کی ہمت ہے کہ آپ نے بڑی ہمت سے یہ وقت گزارا ہے خوشخبری یہ ہے کہ برسوں کے بعد ستاروں کی پوزیشن ایک بار پھر آپ پر مہربان ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

خواتین نخوست والی پوزیشن سے نکل آئیں ہیں اب ان کی زندگی میں جاری مشکلات تیزی سے بھاگ جائیں گی آج انشاءاللہ آپ کو خود بخود اس کا اندازہ ہوجائے گا شام تک۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

پلاننگ سے چلیں گے تو اخراجات قابو میں آجائیں گے اور کفایت شعاری تو ضروری ہے آج کافی دنوں کا ایک رکا ہوا کام غیر متوقع انداز سے ہوجائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

روحانی حوالے سے ان دنوں شدید کمزور ہیں نماز پر توجہ دیں اور ذکر الہی کے لئے خاص طور پر وقت نکالیں زیادہ سے زیادہ باوضو رہنے کی کوشش بھی ضرور کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بدنظری کی کیفیت ابھی برقرار ہے آپ کو حسب توفیق صدقہ دینے اور اپنی نظر اتارنے کا مشورہ ہے اور یاحئی قیوم کا ورد بھی زیادہ سے زیادہ جاری رکھیں بے حد بہترین عمل ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

مخالفین تیزی سے آپ پر حاوی ہونے کی کوشش میں ہیں آپ کو چاہئیے کہ سورہ قلم کی آخری دو آیات کی تلاوت صبح و شام ضرور جاری رکھیں اور خاموشی کا استعمال بے حدضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداءکرنا چاہتے ہیں یا نئی نوکری کی تلاش میں ہیں وہ دو یوم کے بعد اپنے پروگرام کو ترتیب دے سکتے ہیں انشاءاللہ کامیابی ملنے کے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ابھی بیرون جانے والا ستارہ بلاک ہے اس سلسلے میں جاری کوشش بے کار جائے گی وقت کو ضائع مت کریں اور آج جو آفر یہاں ملے گی اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر ضرور کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

چند فیصلے تو کرنے ہیں اگر زندگی اچھی گزارنی ہے آپ ہمت سے کام لیں اور اپنے لئے اب سنجیدہ ہوجائیں جو لوگ اپنے لئے اچھا چاہتے ہیں وہ دل کے معاملات سے دور رہیں۔