برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو روزانہ کوئی نہ کوئی پریشانی لاحق ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اپنے کاموں میں دلچسپی بھی نہیں لے پاتے۔ اس وقت معلوم کرنا ہے یہ کیوں ہو رہا ہے۔ استخارہ کر لیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صدقے کا عمل جاری رکھیں اس وقت کچھ آزمائشی سے دن میں کسی بھی کام میں خاص بہتر اور کامیابی نہیں مل رہی اور اخراجات کا توازن بھی کافی بگڑا ہوا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے صبر کریں اور جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور ان دنوں اندرون خانہ مخالفت سے جس قدر ممکن ہو بچ کر چلیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں اللہ نے چاہا تو وہ پوری ہونے کا امکان ہے اور آنے والے دنوں کے حوالے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ فی الحال دن تو گزاریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس مسئلے کو لے کر مشکل میں آ گئے ہیں اس کو سپرد اللہ کر دیں۔ صرف اللہ ہی ہیں جو آپ کو اس پریشانی سے نکال سکتے ہیں۔ اس وقت توبہ استغفار بھی کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی ضرورت کے لئے بڑی رقم درکار ہے۔ ان شاءاللہ اس کا بندوبست ہونے کی امید ہے۔ اور جس بھی کام کو مشکل سمجھ رہے تھے وہ اب مزید آسان ہو سکتا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ان معاملات سے خود ہی نہیں نکل رہے جن کی وجہ سے سارا نظام خراب ہو رہا ہے۔ چھوڑ دیں سب کچھ ذہن اور دل کو اللہ پاک کی یاد میں لگائیں اور آج غلط فیصلہ نہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ پریشان نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو وہ ضرورت ضرور پوری ہو گی جس کے لئے کافی دنوں سے کوشش جاری تھی۔ آج گھر میں ایک خوشی کا ماحول بنتا محسوس ہو رہا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو کوئی غلط مشورے دے رہا ہے اپنی عقل سے کام لیں اور دا کریں کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ صادر فرما کر میرے کام کو آسان فرما دے بس۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
مالی طور پر پریشانی تو ہے مگر دن جیسے تیسے گزر رہے ہیں اور آپ کی مشکل آسان ہوتی چلی جائے گی اب کچھ وقت نماز کو بھی دیں اور اللہ کی یاد میں بھی گزاریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی بات کو اپنے غیر کوئی بھی نہیں سمجھے گا۔ اس وقت بات کرنا فضول ہے آپ بس اپنے کام اور ضرورت زندگی پر توجہ رکھیں۔ جس کی ان دنوں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کسی بات کو لے کر آجکل پریشان ہیں اپنے ذہن میں بات ڈال دیں جو کرتا ہے اللہ نے کرنا ہے۔ بس اپنی ضرورتیں اس کو پیش کریں وہی ہے جو مشکل سے نکالے گا۔