برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جب تک اللہ سے مدد نہیں مانگے گے بات بن ہی نہیں سکتی۔ دوسروں کے سامنے دست سوال مت کریں۔ منہ کے بل گریں گے۔ سچی توبہ کر لیں ایک مرتبہ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک طرف سے کوئی فائدہ مند چیز آپ کی جانب بڑھ رہی ہے اور جو لوگ اپنے اولاد کے حوالے سے کوئی بڑا فیصلہ لینا چاہ رہے تھے، وہ اب انتظار کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ بیمار ہیں یا کسی بندش یا دیگر اثرات میں ہیں۔ وہ ان شاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گےّ آج شام تک ہی خود کو چےک کرکے دیکھ لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کوئی بڑا رکا ہوا کام ہونے کی امید ہے اور کسی جانب سے کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی امید ہے اور آج اولاد کے حوالے سے کوئی ٹینشن والی خبر لگتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

لوگ جیلس ہو رہے ہیں۔ آپ نظروں میں آ رہے ہیں۔ خاموشی اختیار کریں۔ اپنے اندر کی باتوں کو اپنے اندر ہی رکھیں اور روزانہ کے حساب سے صدقہ بھی دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج اچھا دن ہے۔ پریشانی ان شاءاللہ دور ہو گی اور ایک اہم مقصد میں کامیابی قریب ہوگی۔ عرصہ دراز سے بندش میں پھنسے ہوئے آزاد بھی ہو سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

کچھ اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا اور جس بھی ذمہ داری کو لے کر چلنا ہے وہ کافی عرصے تک چل سکتی ہے۔ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور آج غصہ کے بجائے عقل سے کام لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو خرابی تھی وہ کسی وقت بھی دور ہو سکتی ہے اور آج آپ کا ایک رکا ہوا کام بھی ہوجائے گا۔ آج ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کی خبر بھی سامنے آنے کی امید ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بات بات پر غصہ کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ آپ جس بھی طرح خی کوشش کر لیں آپ کی بات کوئی نہیں سمجھے گا۔ معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں وہ سب اچھا ہی کرے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

شام تک وہ مشکل ختم ہونے کے امکانات روشن ہیں جس نے کافی دنوں سے تنگ کیا ہوا تھا۔ آج کا دن گھر میں پیسوں کی آمد بھی دے گا اور سکون بھی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن افراد نے اپنی زندگی کے کافی سال بڑی مشکل میں گزاریں ہیں۔ اب ان کو ایک دو دن میں ہی اچھی خبر سن لینے میں تیار ہوں گے جن کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کا ستارہ اب مشکل مقام سے نکل گیا ہے۔ آپ کو مبارک ہو۔ اب حالات تیزی سے آپ کے حق میں ہونے کا امکان ہے اور گھر کی تبدیلی کے اشارے بھی ہیں۔