برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو آج ایک اہم معاملے میں کامیابی مل سکتی ہے اور کافی دنوں سے رقم کے حصول میں جو دشواری ہو رہی تھی وہ آج ان شاءاللہ حل ہونے کی امید ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی سلسلے میں مشکلات کا شکار ہیں وہ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے اور کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کس طرف قدم اٹھایا جا سکے۔ استخارہ بہترین حل ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے آپ کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے ان سے بالکل نہ گھبرائیں چند دن ضرور تنگ رہے ہیں۔ مگر اللہ خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے آج اچھا دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کا جو بھی راستہ ہے اس پر نظر ثانی کی ایک مرتبہ اشد ضرورت ہے۔ آپ غور تو کریں کافی جگہ آپکو غلطیاں دکھائی دیں گی۔ اس کو دور کرنا بے حد ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی بات کو اپنے سر پر سوار کریں گے وہ اپنی صحت ہی خراب کریں گے بہتر ہے کہ اپنے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں۔ ہوتا تو وہی ہے جو اللہ نے چاہنا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو آجکل بالکل کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا قدم افھایا جایا۔ حالات ایسا لگتا ہے جیسے قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں صرف دعا کریں جو سب سے بڑا وظیفہ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کا دن ملی جلی کیفیت والا ہے کوشش کریں کہ زیادہ تر خاموش ہی رہیں اور پرانے معاملات کو چھیڑنے کی کوشش مت کریں ورنہ مسئلہ ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

دوسروں کی وجہ سے زندگی میں کچھ مشکلات آ رہی ہیں۔ مگر بحکم اللہ یہ عارضی ہی ہوں گی۔ مگر وقتی ٹینشن کچھ کرنے ہی نہیں دے رہی۔ آج صرف کر الٰہی پر توجہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اللہ پاک خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے پھر کیوں گھبرا رہے ہیں اب تو ان شاءاللہ آسانی حاصل کرنے کا وقت آیا ہے اور بھی جلد اندازہ ہو جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

راستے آسان ہوتے جا رہے ہیں۔ مگر آپ اب کسی اور طرف متوجہ ہیں جو کہ خود کو ساتھ زیادتی والی بات ہے۔ معاملات کو جس قدر ممکن ہو ٹھیک کرلیں تو بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ نے ماضی میں جس کو اپنا سمجھ کر بے شمار راز بتائے۔ آج وہ آپ کے خلاف ہیں کیوں اپنے پاﺅں پر دوبارہ کلہاڑی مار رہے ہیں۔ ان سے فوری دور ہو جائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کا صحت کا خانہ کافی کمزور ہے صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور سورة حشر کی آخری تین آیات بھی صبح و شام پڑھیں بہترین عمل ہے۔