برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
خاموشی ان دنوں سب سے ضروری ہے تاکہ جو سخت وقت ہے وہ نکل جائے۔ آپ کافی معاملات میں خود کو ملوث دیکھ رہے ہیں۔ حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے اپنے سر پر بوجھ ٹینشن سوار کی ہے وہ کیا اس کو خود ہٹا سکتے ہیں۔ جب تک میرا اللہ نہ چاہے تو پھر اپنے اللہ کے سامنے ہی دست سوال کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں ان لوگوں سے جن کی وجہ سے آپ کی زندگی مشکل میں گزر رہی ہے۔ اب معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ غیبی مدد پھر کسی وقت آ جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت حالات بہت بدل چکے ہیں۔ گزرے ہوئے وقت کو آپ چاہ کر بھی واپس نہیں لا سکتے۔ اس لئے اب جو نیا مل رہا ہے اس پر شکر ادا ضرور کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دوسروں کی باتیں سوچنے سے ماسوائے پریشانی اور فکر کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ آپ ان سے نجات حاصل کریں اور اللہ کا نام لے کر ان دنوں صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں اور ان کو کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا وہ صرف دعا سے کام لیں کیونکہ دعا جو سب سے بڑا وظیفہ ہے، اسی سے آپ کا کام بنے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
وہ لوگ اندرون خانہ خلاف ہو رہے ہیں۔ ان کا جس قدر جلد اندازہ لگا لیں وہ آپ کے حق میں بہتر ہے ورنہ آگ سے کھیلنے والی بات ہوگی۔ زبردست وارننگ ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنی زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو دور ہو جائیں۔ اس وقت ساری وجہ ہی دوسرے لوگ ہیں آپ کو سمجھ نہیں آ رہا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اب جلد پریشانیوں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، کیونکہ اب اچھے اور بُرے کی تمیز ہونے لگی ہے آپ کو۔ اس وقت روزگار پر توجہ وقت کی ضرورت ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اگر دماغ سے تمام فضول باتیں نکال دیں تو سارے راستے خود بخود آسان ہو جائیں۔ آپ ضرورت سے زیادہ سوچتے ہیں اور پھر پریشان بھی ہوتے ہیں، اللہ مالک ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں، اللہ پاک ان کے لئے زندگی آسان بنا دیتے حیں۔ اپنے حقوق العباد والے معاملات جس قدر ممکن ہو ، ٹھیک کرلیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صحت کا صدقہ جاری رکھیں اور جس قسم کی بندش کا تصور آپ کے دماغ میں ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ صدقہ دینے سے او ربھی کئی مسئلے ان شاءاللہ حل ہوتے چلے جائیں گے۔