برج دلو آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ میں پیدا ہونے والا جوش و جذبات آپ کے کئی ضروری معاملات میں اہم تبدیلیاں لانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔یہ انتہائی مناسب وقت ہے جب آپ قدرت کی جانب سے پیدا کئے گئے اسباب کو بروئے کار لا کر اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ اہم فیصلے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر سکتے ہیں۔آج کا دن کسی بھی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے، تفریحی منصوبے بنانے اور اپنی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے بہت مثبت اور فائدہ مند ثابت ہو سکے گا۔ اپنے اندر کسی قسم کی جھجک اور تذبذب پیدا نہ ہونے دیں کیونکہ آج آپ جو بھی کچھ کریں اس میں آپ کو کامیابی کا حصول باآسانی ممکن ہو سکے گا۔
برج جدی آج کا دن کیسا گزرے گا
آج صبح سویرے آپکے اپنے ہی کسی فیصلے کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو کے رہ جائے گا۔ آپ اپنے اہل خانہ یا اپنے دوتوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کسی تفریحی منصوبے یا باہمی گپ شپ کیلئے کسی تقریب کے انعقاد کی تفصیلات طے کرنے میں مصروف ہو سکتے ہیں۔آج کا دن اصل میں اپنی مالی مشکلات پر قابو پانے اور اس کا حل تلاش کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اگر آج آپ کچھ اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے تو یقینی طور پر آپ کو اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا پڑے گا جبکہ آپ کو ہر قسم کی قیاس آرائیوں اوربے بنیاد خدشات سے ہر حال میں گریز کرنا ہوگا۔
برج حمل آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ میں اعتماد اور حوصلے کی فراوانی ہونے کی وجہ سے آپ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا قصد کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر کوئی جوشیلا قدم بھی اٹھا سکتے ہیں لیکن آپ کو ہر حال میں خطرات مول لینے سے گریز کرنا چاہئے۔آج اگر آپ کسی کاروباری دورے کا منصوبہ بنا کر اسے عملی شکل دینے کی کوشش کریں گے تو یقینی کامیابی اور مالی فوائد کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔شام میں اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے جبکہ اطمینان اور سکون کے حصول میں بھی کامیابی حسبِ توقع ہو سکے گی۔آپ کے ہاں کچھ رشتہ دار ملاقات کے لئے آ سکتے ہیں آپ کو ان کی خاطر مدارت کیلئے پیشگی تیاری کرلینی چاہئے تاکہ بعد میں ان کے منفی تبصروں سے محفوظ رہ سکیں۔
برج حوت آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے کے عملی مواقع میسر آ سکیں گے جس کی وجہ سے آپ مالی طور پر مستحکم نظر آ سکیں گے اور تمام صورتھال کو بھی اپنے قابو میں کر سکیں گے۔آپ اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے اپنے طے شدہ اہداف کے حصول میں بھی کامیاب رہ سکیں گے۔آپ کو مالی طور پر فائدہ مندطویل المدتی سرمایہ کاری کرنے کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔اپنی سرگرمیوں میں سے وقت نکال کر اپنے آپ کو پرسکون کرنے اور اپنی صحت کو بہتر بنانے کی کوشش ضرور کریں۔اپنے آپ کو اذیت سے بچانے کیلئے اپنے معمولات میں سکون اور تحمل مزاجی سے کام لینے کی کوشش کریں۔
برج جوزا آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے سر پر سوار مالی معاملات کو بہتر بنانے میں کامیابی زرا دیر سے ہی مل سکے گی اس لئے اپنے آپ کو پریشان کرنے کی بجائے سکون اور تحمل سے کام لیں اوراپنے بجٹ کو بہتر بنانے کے لئے مناسب ذرائع اور طریقے تلاش کرنے کی کوشش کریں۔آپ کی پرامیدی یا خوش فہمی آپ کو کسی قسم کی مہم جوئی کے لئے اکسا سکتی ہے جبکہ آپ کو جذباتیت میں کسی قسم کے خطرات مول نہیں لینے چاہئیں بلکہ آپ کو ہر حال میں محتاط رہتے ہوئے اپنے آپ کو اعتدال میں رکھنا ہوگا اور متحمل مزاجی سے اپنے امور کی انجام دہی کو یقینی بنا ہوگا۔ اپنے لئے ایسی کوئی چیز پسند نہ کریں جو اپنے پیاروں کے لئے حاصل نہ کر سکیں۔
برج ثور آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ میں اپنے کاروباری معاملات کو آگے بڑہانے کے لئے بہت زیادہ ہمت و جرات پیدا ہو سکتی ہے لیکن ایسے میں اپنے کسی تجربہ کار رشتہ دار یا سینئر فرد کے مشوروں کو ذہن میں رکھنے سے ان کی افادیت کی وجہ سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔آج اپنے گھریلو معاملات میں عدم توجہگی اور نامناسب رویے کی وجہ اپنی شریک حیات کی جانب سے آپ کی ملامت کی جا سکتی ہے۔اس موقع پر آپ کو نہ صرف اپنے جذبات اور اضطراری رویے پر قابو رکھنا ہوگا بلکہ اپنی شریک حیات کے مطمع نظر کو بھی سمجھنے کی کوشش کرنی ہوگی۔اپنے آپ کو مالی امور کی وجہ سے کسی بھی پریشانی میں مبتلا نہ کریں اور نہ ہی بلاوجہ کی منفی سوچوں کا شکار ہوں۔
برج اسد آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کو اپنے ان پیاروں کی جانب زیادہ توجہ دینی ہوگی جو آپکے بارے میں بہت زیادہ متفکر ہیں اور آپکی کسی بھی کوتاہی کے مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں آپ سے بہت زیادہ جانتے ہیں۔اپنی سستی اور لاپرواہی سے جان چھڑانے کی کوشش کریں اور اپنے جملہ امور مین محتاط رہنے کی کوشش کریں تاکہ کسی کو بھی آپکے رویے سے شکوہ نہ ہو اور نہ ہی آپ کا کوئی نقصان ہو۔آپکا غیر محتاط رویہ اور اپنے پیاروں سے اجنبیت برتنے کے خیالات پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ اپنے آپکو ذہنی دباؤ سے بچانے کیلئے اپنے دل کے قریب فرد کا عملی ساتھ حاصل کرنے کے علاوہ دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی لازمی کوشش بھی ضرور کریں۔
برج سرطان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ کا جوش و جذبہ اور امید بھرے خیالات آپ کو اپنے در پیش مسائل پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں گے لیکن یہ سب کچھ صرف سوچنے سے نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کرنے بھی ضروری ہوں گے۔آج کسی بھی وقت آپ اپنے پیاروں کے ہمراہ کسی طویل سفر کی منصوبہ بندی کر سکیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو ہر حال میں اپنے موجودہ دستیاب وسائل پر انحصار کرنا ہوگا اور کسی طرح کے قرض کے بارے میں سوچنا بھی نہیں ہوگا ورنہ معاملات میں پیچیدگیاں بڑھ جائیں گی۔آپ کے لئے آج اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی ممکن نہ ہوگی اس لئے دوسروں کا صاف الفاظ میں اپنی مجبوری بتا دیں۔
برج میزان آج کا دن کیسا گزرے گا
آج صبح سے ہی آپ میں سماجی طور پر اپنے آپ کو متحرک کرنے کے جذبات جنم لے سکیں گے جس کی وجہ سے آپ رویہ بھی ایسا ہی اپنانے کی کوشش کریں گے۔اس دوران کئی قسم کے جذباتی مسائل کی موجودگی کے باوجود آپ اپنی پر امیدی کو بھی قائم رکھ پائیں گے۔آپ کی پیشہ وارانہ زندگی میں تمام تر امور آپ کی مرضی کے مطابق ہی طے ہو سکیں گے جبکہ صحت کے مسائل بھی نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے پریشانی کی کوئی بات نہ ہوگی۔شام میں کسی ایسے فرد سے ملاقات ہو سکتی ہے جو مستقبل قریب میں آپ کی زندگی میں کوئی اہم کردار ادا کر سکے گا۔اس لئے آپ کا رویہ اور باہمی بات چیت کے دوران الفاظ کا چناؤ بہت بہتر ہونا چاہئے۔
برج سنبلہ آج کا دن کیسا گزرے گا
آج آپ زبردست قسم کے کامیاب کاروباری منصوبے بنانے میں کامیاب رہیں گے جبکہ اپنے ارد گرد موجود افراد کی رائے کو بھی لازمی مد نظر رکھیں۔اپنے جذباتی مسائل کو حل کرنے کا موقع بھی میسر آ سکے گا لیکن اس کے لئے آپ کو عفو و درگزر سے کام لینا ہوگا ورنہ معاملات میں پیدا ہونیوالی پیچیدگی کو حل کرنے میں کامیابی نہ ہو سکے گی۔شام میں اپنے دوست احباب کی معیت میں گپ شپ کرنے کی وجہ سے مزاجی کیفیات کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہیں اور ایسے میں کسی تحفے کی وصولی تو سونے پر سہاگے کا کام انجام دے گی۔اپنے بارے میں دوسروں کی رائے جان لینے کے بعد اپنے آپ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرنا فرض ہو جائے گی۔
برج قوس آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنی زندگی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے آپ کے جوش و خروش کو سبھی کی جانب سے سراہا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ آپ کو اپنے دوست احباب کی معیت میں بہترین وقت گزارنے کے مواقع بھی حاصل رہیں گے۔اسی دوران کسی تقریب کا منصوبہ بھی تیار ہو سکتا ہے جس میں آپ کی شمولیت بھی لازمی قرار دی جا سکتی ہے ۔آپ کو ہر حال میں اعتدال پسندی سے کام لینا ہوگا ورنہ صحت کے مسائل کے بارے میں ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔ایسے میں آپ کو اپنے نظام انہضام کے بارے میں کوئی تکلیف ہو سکتی ہے لیکن اس میں پریشانی کی ایسی کوئی بات نہیں ہوگی کیونکہ یہ سب باآسانی ٹھیک ہو سکے گا۔
برج عقرب آج کا دن کیسا گزرے گا
آج اپنے گھریلو معاملات کو حل کرنے اور طے شدہ اہداف کے حصول کیلئے تمام ضروری تیاریوں کیساتھ ساتھ قوت عمل کی موجودگی بھی ضروری ہو سکے گی۔ان امور کے بارے میں اہم عملی اقدامات کیلئے اپنے اہل خانہ اور شریک حیات کی پر خلوص اور جوشیلی مدد اور حمائت بھی آپکو حاصل رہیگی۔اس دوران اپنی ان مالی مشکلات جن سے آپ ابھی حال ہی میں دوچارہو چکے ہیں کے بارے میں اپنے آپکو مزید پریشان نہ کریں بلکہ تمام حالات کو فراموش کرکے اپنے اعتماد کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں تاکہ آپ کیلئے دوسروں کے سامنے اپنی عزت ووقار کو بحال کرنا آسان ہو سکے کیونکہ آج کے دن کیلئے یہی آپکی کامیابی بڑی کامیابی متصور ہو سکے گی۔