برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال میں مسلسل تبدیلی کا عمل جاری ہے اور خود کو ذہنی طور پر تیار بھی رکھیں اور کچھ اپنوں سے اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہے غصہ قابو میں رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت معاملات میں کچھ ٹنشن والی کیفیت چل رہی ہے آپ کو بڑے صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا۔ یاد رکھیں ذرا سی غلطی آپ کے لئے نقصان دہ ہو گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

پچھلی باتوں اور معاملات کو چھڑیں آپ اب اس کو بدل تو نہیں سکتے مگر آئندہ کے لئے بہتر حکمت عملی اپنا کر چل ضرور سکتے ہیں آج شاید کچھ پرانی باتیں سامنے آئیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی پرانی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں وہ بالکل نہ گھبرائیں آپ کو اس سے اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آج بس آگے کی سوچیں جو ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

معاملات میں خرابی کے ذمہ دار آپ خود بھی ہیں ان دنوں توبہ سے کام لیں اور آئندہ کے لئے اپنے معاملات ٹھیک کر لیں تو صورتحال میں بہتری آ جائے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ اپنی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ ابھی انتظار کریں امید ہے کہ اس میں ہی بہتری ا ٓ جائے گی۔ مگر کچھ انتظار کرنا ضروری ہے وہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اب رسک لینا ہی ہوگا۔ اس کے لئے اپنے مزاج سے ہٹ کر فیصلہ ضروری ہے بے حد قیمتی وقت تیزی سے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے۔ اس کی ہر ممکن قدر کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان دنوں کوئی نیا سلسلہ روز گار بننے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں آپ اس کو اپنے ہاتھ سے مت جانے دیں اور غیر قانونی کاموں سے بے حد دور ہو جائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ اگر سفر کے خواہشمند ہیں تو پھر تیار ہو جائیں کسی وقت بھی خبر مل سکتی ہے اور جو لوگ سرکاری ملازمین ہیں وہ ترقی بھی حاصل کر سکتے ہیں اور کچھ ریٹائرمنٹ پر غور کریں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی بھی کاروبار میں پیسہ لگانا چاہتے ہیں وہ لگا سکتے ہیں۔ اچھا موقع ہے اور نوکری کی تلاش کرنے والوں کو خوش خبری بھی مل سکتی ہے اہم دن ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن افراد نے روزگار کے حوالے سے اب نئی حکمت عملی اپنانی ہے وہ قدم اٹھالیں ورنہ آپ کے لئے مشکل ہو جائے گا اس وقت بہترین وقت جا رہا ہے خیال کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

حکمت عملی بنا کر چلیں گے تو بہتر رہیں گے۔ اگر لاپرواہی کی تو مخالفین آپ کے خلاف ہو جائیں گے۔ اس وقت ویسے ہی بہت سے لوگوں کی نظریں آپ پر ہیں۔