رج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج روزگار کے حوالے سے ان شاءاللہ بہتری ملنے کی امید ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے مختلف قسم کی پریشانیوں کا شکار تھے۔ وہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ٹینشن تو ہے مگر آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ ان معمولی سی باتوں سے پریشان نہ ہوا کریں۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھیں اور صدقہ دیں توبہ کریں، جلد اس سے نکل جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جب تک پرانے معاملات ساتھ لے کر چلتے رہیں گے۔ صورت حال بہتر نہیں ہو سکے گی۔ اس لے ان کو دماغ سے نکالیں اور خود کو جس قدر مصروف کر سکتے ہیں ضرور کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اللہ ہے نا۔ پھر پریشانی کیسی۔ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے جو خرابی لا سکے۔ آپ بس اپنے روزگار کو دیکھیں۔ اس میں کوئی تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

توبہ سے کام لیں اور آئندہ کے لئے اپنے معاملات سیدھے رکھیں۔ ان شاءاللہ جو بھی پریشانیاں ہیں وہ بھاگ جائیں گی۔ اس وقت بلاوجہ کی ٹینشن موجود ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں۔ ایسا کرنا خطرناک ہو گا۔ اگر صبر سے کام لیں گے تو موجودہ جگہ پر ہی فائدہ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ آج کل خود کو بے بس محسوس کر رہے ہوں گے۔چاہ کر بھی ابھی کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لئے خاموشی سے دن گزاریں اور اپنے سارے معاملات اللہ کے حضور پیش کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ عارضی ہے۔ اس وقت صبر کرلیں ان شاءاللہ ایک دو روز میں صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ آپ کو ریلیف بھی مل جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کیوں آپ کسی بھی دوسرے کے معاملات میں آتے ہیں۔ اس طرح خود کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں اور اپنے کام سے کام رکھیں بس یہی بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

روزانہ کوئی نہ کوئی مشکل سامنے آ جاتی ہے، ان دنوں ایسا لگتا ہے جیسے کسی بندش میں آ گئے ہوں۔ خود کوئی استخارہ کرکے دیکھ لیں تاکہ صورت حال واضح ہو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ان دنوں آپ کو ہر معاملے میں سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔ خاص طور پر خاندانی معاملے میں آپ کو اکیلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صورت حال کا فوری جائزہ لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ خود کو بے بس محسوس کریں گے۔ دماغ پر بوجھ پن کا غلبہ ہے اور جن پر اعتبار کیا تھا وہ اب بالکل بھی ساتھ نہیں دے رہے۔ آپ کے شدت خلاف ہو سکتے ہیں۔