برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن بھی مسائل کا سامنا ہے وہ ابھی مزید چند دن اور آپ کو تنگ کر سکتے ہیں آپ ہوشیار رہیں۔ اپنوں اور غیروں دونوں سے یہ بے حد ضروری ہے آپ کے لئے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ اگر اللہ کی رضا کی خاطر اپنے حق سے پیچھے ہٹ جائیں تو ان کو ان شاءاللہ وہ بھی مل جائے گا جو سوچ میں بھی نہ تھا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت آپ کا ایک کام غیر متوقع انداز سے ہونے کا امکان موجود ہے اور جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اس میں بھی کامیابی قریب نظر آتی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دل کو مضبوط رکھیں۔ ابھی تو اہم فیصلے کرنے کا وقت آیا ہے آپ کو اپنے مزاج سے ہٹ کر چلنا ہوگا اور اسی سے آپ پریشانیوں سے نکلیں گے دعا بھی کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک بڑی رکاوٹ کسی وقت بھی دور ہو سکتی ہے اور آپ کا آج آپ کو مالی طور پر بھی مشکلات سے دور رکھے گا گھر میں بھی ایک ٹنشن ختم ہو گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ صرف ایک دن اور انتظار کر لیں اس وقت کو اہم بہتری کی خبر چل پڑی ہے۔ جو جلد آپ تک پہنچنے والی ہے۔ جلد بازی میں خرابی نہ کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بگڑی بات بن جائے گی ایک مخالف سے صلح کا امکان اور روزگار میں کوئی نئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔ آپ کو آج رقم ملنے کے حوالے سے بھی خوشی ملے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اولاد کے اوپر ناراض نہ ہوں بلکہ اگر وہ غلطیاں کر چکے ہیں تو ان کی مدد کر کے ان کی اصلاح بھی کروائیں۔ ان دنوں گھریلو ماحول کشیدہ سا لگتا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صحت کا خانہ قدرے کمزور ہے اور آپ چاہ کر بھی ٹنشن ختم کئے بغیر اس کو ٹھیک نہیں کر سکتے۔ ان دنوں آپ توبہ سے بھی کام لیں اور درگزر بھی کرنا ضروری ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اولاد کے اوپر ناراض نہ ہوں بلکہ اگر وہ غلطیاں کر چکے ہیں تو ان کی مدد کر کے ان کی اصلاح بھی کروائیں۔ ان دنوں گھریلو ماحول کشیدہ سا لگتا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے روکے ہوئے کاموں پر توجہ دیں اور جلد سے جلد ان کو ختم کرنے کی کوشش کریں یہ کیوں کہا جا رہا ہے اس کا اندازہ چند دنوں مںی آپ کو خودبخود ہو جائے گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ سے اچھے کی امید رکھیں وہ ہر اس مشکل سے ضرور نکالے گا جس نے آپ کو پریشان کیا ہوا ہے۔ بس اپنی نیت ٹھیک کر لیں اس میں کچھ خرابی لگتی ہے۔