آج لیکوریا کے حوالے سے بات کریں گے ۔ یہ بھی بتائیں گے کہ آپ نے کونسی دوائی کا استعمال کرکے اس بیماری کو دور کرنا ہے ۔اور یہ بھی بتائیں گے کہ آپ نے کن چیزوں کا استعمال کرنا ہے۔ آپ کو بتائیں گے کہ لیکوریا کیا ہے؟ اس کی مکمل تفصیل بتائیں گے۔ تاکہ آپ اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنے مرض کا علاج کرسکیں۔ لیکوریا کیا ہے؟ یہ سفید رنگ کا پانی جو خواتین کے مخصوص جگہ سے خارج ہوتا ہے

یہ لیکوریا کہلاتا ہے ۔ اس کی مختلف رنگت ہوتی ہے۔جیسے سفید ، زرداور مٹیالہ رنگت ہوتی ہے۔ اس کی دو حالتیں ہوتی ہیں۔ ایک پتلا اور دوسرا گاڑھا۔ یہ بہت ہی غلیظ اور بدبو اور لوتھڑوں جیسا مواد ہوتا ہے۔ سب سے پہلے اس بیماری کو معمولی نہ سمجھیں اس کا علاج بہت ضروری ہے۔ کیونکہ اس سے بچیوں کے آگے جا کر بڑے بڑے مسئلے ہوجاتے ہیں۔ بچیاں کمزور ی محسوس کرتی ہیں۔ ہڈیاں بہت زیادہ کمزور ہوجاتی ہیں۔ اور کمر کا درد نہیں جاتا ہے۔کام کرنے کا دل نہیں کرتا۔ بہت زیادہ سستی ہوجاتی ہے۔ توآپ نے اس کا علاج ضرور کروانا ہے۔ کیونکہ میڈیکل میں اس کا علاج نہیں ہے۔ یونانی میں اس کا علاج موجود ہے۔ جو آپ کو بتائیں گے۔ لیکوریا کی بیماری کے لیے عمر کی قید نہیں ہے۔ تو یہ دس سال کی عمر سے ساٹھ سال کی عمر تک یہ لیکوریا رہتا ہے۔ اس کی وجوہات یہ ہیں کہ کمزوری ، دوسری وجہ یہ ہے کہ پانی کا کم استعمال کرنا ، مسلسل سردرہنا اور قبض کا رہنا

اور پانی وہ لوگ زیادہ نہیں پیتے۔ ا ن کو یہ بہت زیادہ مسئلہ آجاتا ہے۔ زیادہ جو بچیاں اچھل کود کرتی ہیں۔ بہت زیادہ بھاگنا، دوڑنا سے بھی ان کو یہ شکایت ہوجاتی ہے۔ یاہم گرم چیزوں کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ جس سے ہمیں پریشانی آتی ہے۔ یونانی میں علاج بتائیں گے کہ آپ نے اس میں گو ند کیکر کا استعمال کرنا ہے۔ گوند کیکر آپ نے براؤن رنگ کی لیں۔ یہ تھوڑی مہنگی ہوتی ہے۔ اس کے بعد مصری چاہیے ہوگی۔ جو لوگ شوگر کھانےکا بہت زیادہ شوقین ہیں۔ وہ لو گ مصری کا زیادہ استعمال کیا کریں۔ چینی کا استعمال کم کریں۔ اب اگر ان کی اجزاء کے وزن کی بات کریں تو گوندکیکر سو گرام اور مصری دوسوگرام چاہیے ہوگی۔ آپ نے ان دونوں کو کوٹ کر ان کا پاؤڈر بنا لینا ہے۔ اور ان کو مکس کرلیں۔ صبح اٹھ کر ناشتے کے بعد آپ نے پانی کے ساتھ ایک چمچ اس پاؤڈر کا لینا ہے۔ گوند کیکر کے پھول ،ٹہنیاں، پتے اور چھال یہ پنچ کیکر ہیں

۔ یہ مردانہ اور زنانہ امراض کے لیے بہت ہی مفید ہیں۔ معدے کے امراض کے لیے بہت مفید ہے۔ آنتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ بعض بچیاں اس دوائی کو نہیں کھاتے۔ مگر وہ انگریز ی دوائیاں تو کھاتی ہیں۔ مگر اس کے کھانے سے انکو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ کیونکہ یہ نسخہ بہت ہی مجرب اور آزمودہ ہے۔ جن لوگوں نے بھی استعمال کیا ہے۔ان کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوا ہے۔ یونانی دوائی کی یہ خاصیت ہے کہ یہ تین سے چاردن میں اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہے۔ تین سے چار دن تک آپ کو فائدہ حاصل ہونے لگے تو آپ نے اس نسخے کو ایک یا دو ماہ تک لازمی استعمال کرنا ہے۔ انشاءاللہ! آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔