برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات کی نزاکت کو سمجھیں پھر کوئی قدم اٹھائیں ابھی رسک لینے اور جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آج جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں بس صدقہ بھی دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

عزت صرف میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے آپ جب تک اپنا قبلہ درستن ہیں کریں گے حالات کیسے آپ کے حق میں ہوں گے ابھی کئی معاملات میں اصلاح بے حد ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج اچھا دن ثابت ہونے کے امکانات روشن ہیں کوئی بھی مسئلہ اور پریشانی کیوں نہ ہو بحکم اللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ صرف دل قابو میں رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

دماغ پر ایک بوجھ سا سوار ہے ہر وقت پریشان رہتا ہے جیسے ابھی کچھ ہو جائے گا۔ اس وقت کثرت سے ذکر الٰہی اور ساتھ میں صدقے کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان حالات میں آپ کو نیا قدم نہیں اٹھانا چاہئے ابھی انتظار کریں وقت آپکا ساتھ دے گا۔ لیکن فی الحال جو مل رہا ہے اس سے گزارہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ اپنی سوچوں کو لگام ڈالیں فضول باتوں میں پڑ کر کیوں وقت اور پیسہ دونوں ضائع کر رہے ہیں۔ آپ بار بار پٹری سے اتر جاتے ہیں جو کہ خطرناک بات ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو اب تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے کر چلنا ہوگا آپ جس بھی پوزیشن پر ہیں۔ اب شاہد زیادہ دیر تک اس پر نہ رہیں۔ اس لئے خود کو تیار بھی رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک اہم ضرورت تو پوری ہو گی مگر ملنے والی پیشکش بھی اہم ہے۔ اس بارے میں غور ضرور کریں۔ آج کا دن مالی طور پر مضبوط کرنے یں بحکم اللہ مدد گار ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دوسروے کے وعدوں کا بالکل اعتبار نہ کریں۔ اپنی بات منوانے کی کوشش کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ اور کسی کی ضمانت وغیرہ بھی نہ دیں۔ آپ کے ساتھ دھوکا ہو سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنے لئے صاف راستے کا انتخاب کریں۔ آپ غلط سمت چل رہے ہیں جو شاید آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ اب اس بار دھوکا کھانے کی گنجائش تو آپ میں بھی نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اولاد کے معاملات شاید خرابی کی طرف جا رہے ہیں اب لاپرواہی کرنے کا وقت نہیں ہے۔ اس لئے فوری توجہ درکار ہے اور بالکل بھی گنجائش نہیں غلط فیصلے کی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے لئے وہ راستہ دیکھیں جو صاف اور رزق حلال والا ہے اس وقت آپ کو توبہ سے کام لے کر سیدھا چلنا ہے ورنہ شاید وہ نقصان ہو جو برداشت نہ ہو۔