برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے لئے ابھی صدقے کا سہارا لے کر چلنے کا مشورہ ہے۔ پریشان بالکل نہ ہوں جو راستہ بند تھا وہ جلد کھل جائے گا۔ لیکن آپ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت میں ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

روزگار کے حوالے سے لاحق پریشانی بڑھ رہی ہے اور کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ ایک تو اسخارے کی مدد لیں اور بعد نماز مغرب سورہ واقعہ پڑھنا شروع کر دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

مشکلات آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں آپ جلد بازی سے کام نہ لیں بس حقوق العباد کے حوالے سے خود کو ٹھیک کریں۔ اس میں بہت بڑی اصلاح کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

چندا ہم پر قوت ستاروں کی پوزیشن ان دنوں خود مشکلات کا شکار ہے اور یہ زائچے کے اس خانے میں ہے۔ جہاں دماغ کا بڑا گہرا تعلق ہے۔ اس لئے آجکل دماغ بوجھل ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ابھی آہستہ آہستہ چلیں کسی بھی نئے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں اور اپنے دل کی بات بھی کسی پر ظاہر مت ہونے دیں۔ ان دنوں مخالفین کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ بھی رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

دل بے قابو ہی چل رہا ہے۔ آپ کو یہ نہیں پتہ کہ اگلے پل میں آپ کیا کر بیٹھیں اس لئے توبہ کر کے درود شریف کا سارا دن ورد کرتے رہا کریں تاکہ پریشانی سے بچ سکیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دیں اور اب سیدھے ہو جائیں زندگی کو سنجیدگی سے دیکھیں حالات سدا ایک سے نہیں رہتے۔ آپ کو قسمت اس بار شاید بڑا اچھا موقع دے رہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نوکری میں تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں اور اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے تعلیمی معاملات میں بہتری اور سابقہ نقصان کا ازالہ ہو سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان دنوں مال خانہ بڑے شاندار انداز سے کھل رہا ہے جو آپ کے لئے بالکل مناسب وقت کھلا ہے۔ اس سے بڑے پرانے معاملات میں بڑی خوبصورت بہتری اور مضبوطی آئے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

علاج سے زیادہ پرہیز کا خیال رکھیں آپ کو صحت کا خاص طور پر پیچھا کرنا ہے لاپرواہی سے بالکل کام نہیں لینا اور جادو ٹونہ وغیرہ تو نہیں ہے۔ البتہ آج نظر بد معلوم ہوتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی قسم کی گھریلو پریشانی میں مبتلا ہیں وہ آج شام تک اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج روز گار کے حوالے سے اہم خبر ملنے کا امکان موجود ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک بڑی اچھی پیشکش مل سکتی ہے مگر جس میں رزق جلال کا عنصر شامل ہو آپ وہ راستہ دیکھیں۔ آج اچھا دن تو ہی مگر ایک بوجھ سے بھی نجات ملے گا۔