برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اب اپنے روحانی معاملات ٹھیک کرنے ہوں گے ورنہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور جو لوگ بیمار ہیں وہ دعا اور صرف دعا سے کام لیں صحت آ جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ان دنوں مالی معاملات میں بہتری ملنے کی امید ہے اور جو لوگ بے روزگار میں ان کا بھی ان شاءاللہ کوئی سلسلہ بن جائے گا آج ضرورت پوری ہونے کی پوری امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خود کو کسی بندش میں مبتلا کیوں سمجھ رہے ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے آپ کھل کر اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں میرے اللہ نے چاہا تو اس میں کامیابی مل جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

دل کی حالت زیادہ بہتر نہیں ہے آپ کو آجکل کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کیوں نقصان کر کے واپس آئیں گے۔ اس لئے توبہ کر کے ابھی سے واپسی کر لیں تو بہتر رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

بندش والی کیفیت لگتی تو ہے مگر آج پہلے نظر اتار لیں پھر دیکھیں گے اس وقت تو رکاوٹوں کا ایک سلسلہ ہے جو مسلسل تنگ کئے ہوئے ہے صدقہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملتا کیا وجہ ہو گئی ہے اس کے لئے صدقہ بھی کریں اور استخارے کا سہارا تو لینا آپ پر لازم ہو گیا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو جس شخص نے تنگ کر رکھا ہوا ہے وہ چاہ کر بھی اپٓ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اس لئے بے فکر ہو کر آج اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ ان شاءاللہ اچھا ہی ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ خانگی مسائل سے باہر آکر اپنے روز گار کو دیکھیں جس کی اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ان دنوں لاپرواہی کرنا اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے لئے اللہ سے خیر کی دعا کریں پریشان نہ ہوں آپ کی مشکل کا حل ضرور ملے گا کہ اللہ پاک خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ آپ بس سب سپرد اللہ کر دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

نوکری کے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔ ان دنوں تو ان شاءاللہ اس حوالے سے بہتری آنے کی امید ہے اور جو کام کل تک رکاوٹ کا شکار تھا۔ آج وہ ختم ہو جانے کی امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے سے بھی اگر کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو پھر آپ استخارے کی مدد سے چلیں اور ضروری ہے کہ اب رسک والے کام اور ناجائز قسم کے معاملات سے دور رہا جائے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

سب کو اپنی مرضی کرنے کی پڑی ہے۔ آپ کی بات کو ابھی کوئی نہیں سمجھے گا۔ اس لئے ان پر وقت ضائع نہ کریں قسمت موقع دے رہی ہے۔ اس کا بھرپور فائدہ اٹھالیں تو بہتر رہے گا۔