برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

نماز کی پابندی کریں۔ آپ کا اس میں دل لگتا ہی نہیں ہے اور آپ سارا دن زبان سے صرف (اللہ) جاری رکھا کریں۔یہ اسم اعظم ہے۔ سارے مسئلے اسی سے حل ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

مالی معاملات میں بہتری کا خانہ کھلا ہوا ہے اور صرف وہی لوگ اس کو حاصل کر سکتے ہیں جو نیت نیک رکھ کر محنت کریں گے اور صرف رزق حلال کی طرف جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ خود کو جس بھی بندش وغیرہ کا شکار محسوس کر رہے ہیں۔ اس میں اب کو جان باقی نہیں ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو اب آپ کو اپنے معاملات میں بہتری ہی نصیب ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جذباتی پن کا مظاہرہ مت کریں اور اپنے دل کو قابو میں رکھیں۔ حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔ آپ کو کسی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بہتر ہے واپسی کا راستہ پکڑیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن افراد نے اپنے کام اور صحت میں مشکل دیکھی ہے، وہ فوری طور پر اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں۔ ان دنوں زمین پر بوجھ ہے۔ خود کو اکیلا پن محسوس کریں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جن پر بھی بھروسہ کیا اس نے اعتماد کو دھوکا ہی دیا یا پھر مطلب پورا کرنے کے بعد بھاگ گئے۔ اب عقل آ جانی چاہیے۔ اب بھی ایسا ہوا تو بڑے نقصان سے دوچار ہوں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اب راستہ کھل رہا ہے اور آپ مشکلات سے بحکم اللہ دور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ اسی لئے بے فکر ہو کر اب روزگار کی طرف محنت کریں اور سابقہ نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ اچھے وقت کو صرف خاندانی اور گھریلو جھگڑوں کی نطر کر رہے ہیں وہ خود کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں ، توجہ دیں، روزگار پر اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کل آپ کو بلاوجہ کی پریشانیوں نے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ ایسی صورت حال میں سب سے پہلے صدقہ اور پھر کثرت سے اللہ کا ذکر ضروری ہے تاکہ نحوست دور رہ سکے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

نوکری میں بہتری تبدیلی اور ترقی جیسے معاملات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ امید ہے کہ کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ اللہ نے چاہا تو آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ہی ملیں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ استخارے کی مدد سے چل رہے ہیں وہ ٹھیک راستے پر ہیں اور جو لوگ پرواہ نہیں کر رہے اور رسک لے رہے ہیں۔ ان کو بڑے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن اچھا ہے۔ آپ جن کاموں کو مشکل سمجھ رہے تھے۔ اس میں خاطر خواہ بہتریاں آ رہی ہیں۔ آج کوئی اہم مسئلہ حل ہوگا اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔