برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج اچھی خبر ہو سکتی ہے اور ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گی۔ آپ کی مالی مدد بھی ہو سکتی ہے اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ممکن ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ ان شاءاللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ آپ کی ساری پریشانیاں ختم ہو جائیں گی اور آج تو آپ کو ایک نئے کام کی آفر بھی مل سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مریخ جب تک زائچے میں رہے گا۔ غصہ بھی آئے گا اور کسی سے جھگڑے کا اندیشہ بھی رہے گا۔ کسی نہ کسی طرح صرف دو یوم اور سکون سے نکال لیں گے تو بہتر رہے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کیوں چاہتے ہیں کہ تبدیلی لائی جائے۔ جلد بازی نہ کریں۔ جب پردہ غیب سے ایسا ہو تو زیادہ بہتر رہے گا۔ آج کا دن تو آپ کو صرف روزگار پر توجہ دینے کا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دوسروں کے معاملات سے دور رہیں اور کوشش کریں کہ چند دن خاموشی کے ساتھ ہر بات برداشت کرکے چلیں تو بہتر ہے۔ ویسے بھی مخالفت کرنے والے تیز ہو رہے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج اچھا دن ہے۔ آپ کو ان شاءاللہ کوئی اہم اور اچھی خبر ہی ملے گی اور جس بھی کام کل تک رکاوٹ آ رہی تھی۔ آج وہ دور ہو جانے کی بہت امید بھی دکھائی دیتی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے اور ایک بڑی رکاوٹ ختم ہو گی۔ جو لوگ کسی بھی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں وہ ان شاءاللہ کوئی اچھی خبر سن لیں گے، صبر سے کام لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو روزانہ اب بہتری کی خبر مل رہی ہے مگر آپ اس سے کوئی خاص فائدہ اٹھاتے ہوئے نظر نہیں آتے۔ آج ایک آفر پھر آپ کے سامنے آ سکتی ہے توجہ کر لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ابھی خود سے کوئی فیصلہ کرکے قدم نہ اٹھائیں اور حالات کے مطابق چلیں۔ آپ کی ذرا سی غلطی آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ آج کا دن جلد بازی کا نہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کس طرف جا رہے ہیں۔ اپنے راستے پر رہیں تو بہت رہے اور اپنے لئے غلط فیصلے کرکے خود مشکل میں نہ ڈالیں۔ ان دنوں ستاروں کی چال آپ کے حق میں نہیں ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو اللہ پاک نے چاہنا ہے وہی ہونا ہے۔ اس وقت اگر آپ نے کوئی قدم اٹھانا ہے تو استخارہ کرلیں ،تاکہ اس طرف چلا جائے، جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ بھی دیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ابھی دو تین یوم اپنا صدقہ دیتے رہیں اور اب اپنے دل کی بات کسی سے نہ کریں تو بہتر ہے۔ آج کا دن آپ کو وارننگ دے رہا ہے کہ کوئی جذباتی غلطی ہرگز نہ ہو۔