برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان شاءاللہ اپنے معاملات میں بہتری دکھائی دے گی اور کافی دنوں سے جس الجھن میں تھے اس کا حل بھی مل سکتا ہے۔ آپ کے لئے آج اچھا دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن افراد نے روزگار میں پہلے دنوں سخت وقت رکھا ہے۔ ان شاءاللہ اب وہ بہتری کی جانب آ جائیں گے اور آپ کو آج کسی نہ کسی حوالے سے خوشخبری بھی مل سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن معاملات میں کافی دنوں سے خرابی چل رہی تھی وہ آپ کی شاید بدنظری کی وجہ سے تھی۔ اب اس میں بہتری آ رہی ہے تو آپ بد نظری کے لئے روزانہ اپنی نظر اُتاریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

روزگار نوکری وغیرہ میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں آپ جو قدرتی طور پر ہو رہا ہے۔ اس کو ہونے دیں۔ اس میں آپ کے ہی فائدے ہیں فکر نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مخالفین خودبخود بھاگ جائیں گے اور جو معاملات ان کی وجہ سے التواءکا شکار تھے وہ بھی ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس وقت آپ مضبوط نظر آتے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے لئے اگر کسی جانب سے کوئی خبر آئے اس کی اچھی طرح تصدیق کر لیں پھر کوئی فیصلہ کریں اور یقین کریں۔ آج غیر متوقع سا دن ہے ملی جلی کیفیت رہے گی مسئلہ نہیں ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

معلوم نہیں کیوں انجانی سی رکاوٹ محسوس ہو رہی ہے آپ کو چاہئے کہ صدقہ دے دیں اور آیت کریمہ کا ورد بھی کریں۔ امید ہے آج ہی کسی وقت وہ دور ہو جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ صرف محنت پر یقین رکھیں گے وہ آج فائدے میں رہیں گے سابقہ نقصان کا بھی ازالہ ممکن ہو سکتا ہے اور کسی تنگ کرنے والے سے نجات بھی ملے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے لئے خود مسائل پیدا نہ کریں خاموشی اس سے نکلنے کا واحد حل ہے ان دنوں جو پریشانیاں آ رہی ہیں وہ کسی غلطی کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔ آپ سچی توبہ سے بھی کام لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اللہ پاک نے چاہا تو آج اچھا دن ثابت ہوگا جو آپ کو بحکم اللہ کسی بڑی مشکل سے نکالنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ خاص طور پر مستقبل کے حوالے سے فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے آج ایک اہم اور اچھی خبر ہے اور جو بات پریشان کر رہی تھی ان شاءاللہ اس کا کوئی حل بھی ضرور نکل آئے گا۔ شام تک مالی فائدہ بھی مل سکتا ہے آپ کو۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن ان شاءاللہ رکاوٹوں کو ختم کرنے مدد گار ہو سکتا ہے۔ کیونکہ مشتری زائچے کی طرف بڑھ رہا ہے اور آپ کے لئے اب کوئی بڑی خبر بھی آ سکتی ہے۔ فکر مند نہ ہوں۔