برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال بدستور بحکم اللہ آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے آپ اب دل کھول کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکےت ہیں آج کچھ مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

روزگار کا خانہ ان شاءاللہ آپ کے لئے اب بہتری ظاہر کر رہا ہے آپ کی وتجہ اگر اس طرف ہو تو زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ باقی فضول کام چھوڑ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خرابی والے معاملات اب بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں ان شاءاللہ جلد تمام حالات پر قابو پانے مںی آسانی حاصل کر لیں گے اور رکاوٹیں روزانہ کے حساب سے دور ہو سکیں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو کافی دنوں سے ایک بات سخت تنگ کر رہی ہے اس کا حل ہونا آپ کے بس میں بھی نہیں ہے۔ پھر بھی آپ صرف دعا کریں اور مکمل توکل رکھیں گے تو کام ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دعا کیا کریں صبح و شام کہ اے اللہ دنیا کی نظر میں میں عزت و بلند مقام عطا فرما اور اپنی نظر میں حقیر اور کم تر کر دے۔ اس دعا سے کیا فائدہ ملتا ہے خود جلد دیکھ لیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو رکاوٹ بھی محسوس ہو رہی ہے یقیناً اس میں بہتری ہے اللہ پاک کی جانب سے پریشان نہ ہوں یہ سلسلہ جب آپ کے حق میں ہوگا تو خودبخود ٹھیک ہو جائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صدقہ دیں جو رکاوٹ یا پریشانی محسوس ہو رہی ہے ان شاءاللہ اس سے دور ہو سکتی ہے۔ آج دوپہر کے بعد کچھ اہم خبریں ملنے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جو ضروری تھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کاروباری حضرات کے لئے نادر مواقع ہیں اپنے سابقہ نقصانات کے ازلے کے لئے اور جو لوگ اپنا کام کر رہے ہیں وہ بھی فائدے میں رہیں گے۔ البتہ ملازمت پیشہ افراد کا تبادلہ ہو سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے لئے مشکل پیدا مت کریں جلد بازی کر کے ان شاءاللہ سب اچھا ہی ہوگا تھوڑا سا انتظار تو کریں۔ آج شام تک کئی حوالوں سے صورتحال واضع ہونا شروع ہو جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کسی غیر کا اعتبار مت کریں جو کام کرنا ہے اس کو بڑی ذمہ داری سے کریں اور اس میں سب سے ضروری توکل ہے۔ جن لوگوں نے اللہ پر بھروسہ کیا وہ ناکام کبھی نہ ہوئے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی بھی قسم کی قانونی مشکل کا شکار ہیں یا مقدمے انکوائری وغیرہ میں مبتلا میں وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج سکون ملنے کا دن ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو کوئی آفر بھی مل سکتی ہے۔ زندگی کی نئے انداز سے ابتداءکے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔ مگر جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ جلد بازی سے نہیں کرنا۔ عقل کا استعمال کریں۔