برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپسی تعلقات بڑھنے کا موقع ملے گا اور عزت وقار میں اضافہ ہوگا۔ آج کا دن آپ کی ایک بڑی پریشانی بھی بحکم اللہ ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پراپرٹی یا وراثت کے معاملات میں کچھ پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ اور کافی دنوں سے مالی معاملات میں جو خرابی چل رہی تھی۔ اس کے حل ہونے کا چانس موجود ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ اپنی توجہ اس طرف رکھ کر آپ بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور خواتین کو اپنے مقاصد میں اہم کامیابی ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے اپنے روزگار میں تبدیلی کا کوئی پروگرام بنایا ہوا ہے۔ وہ ابھی انتظار کریں اس وقت صبر کرنے سے اسی میں آگے چل کر آپ کو بہت فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

(ن) والے اپنے نام میں تبدیلی کر سکتے ہیں تو کریں اور جن افراد نے کافی عرصہ رجعت میں گزارہ ہے۔ آج دوپہر کے بعد ان کا ستارہ سیدھی چال پر آ جائے گا تو صورت حال بہتر ہوتی جائے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کاروباری حضرات کے لئے اب ان شاءاللہ اچھے دن شروع ہو گئے ہیں اور جن لوگوں نے اپنا حق کسی جگہ سے لینا ہے۔ ان کو جلد اس حوالے سے خوشخبری ملنے کا امکان بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

خوبصورت دن آپ کو اچھی خبر سے ابتدا کرنی ہوگی اور جو حالات قابو میں نہیں آ رہے تھے۔ وہ میرا اللہ دیکھیں کس طرح آپ کے حق میں لاتا ہے۔ آپ بس اس پر بھروسہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اس وقت ایک اہم خبر ملنے والی ہے۔ ان شاءاللہ اس سے آپ کی ٹینشن ختم ہو سکے گی اور مستقبل کے بارے میں بھی پلاننگ ہوگی۔ شاہد پرانی پوزیشن پر دوبارہ لوٹ کر جانا پڑے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ کام کرنا چاہ رہے ہیںکہ آپ کا کوئی پیسہ نہ لگے تو ٹھیک ہے ورنہ ایک روپیہ بھی کسی پر مت لگائیں۔ آج توہے ہی بڑا رسک والا دن خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ جن حالات سے گزرے ہیں آپ کی ہمت ہے۔ اب تو صورت حال ہی بدل گئی ہے۔ آپ نے بھی تھوڑی سی ہمت کرنی ہے۔ ان شاءاللہ صورت حال کے مطابق فیصلے آگے چل کر بہترین ثابت ہوں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جن کو آپ جانتے نہ ہوں۔ جو کام پر آنا چل رہا ہے اللہ کا نام لے کر ابھی اس کو چلنے دیں اور ابھی لالچ دل میں نہ لائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آنے والے دنوں کے بارے میں پلاننگ ہو سکتی ہے۔ جو مسئلہ آپ کے لئے بہت بڑا ہے۔ وہ میرے اللہ کے لئے تو کچھ نہیں ہے۔ پھر کیوں نہ اس کو پکارا جائے توکل کے ساتھ۔