برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو افراد ان دنوں سنجیدگی کے ساتھ نہیں چلیں گے ان کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہے اور جن افراد نے حکمت سے کام لیا وہ ہی مشکل حالات سے نکل سکتے ہیں، ان شاءاللہ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس بھی کام میں پیسہ لگانا چاہتے ہیں لگا سکتے ہیں زیادہ تر پراپرٹی کے امور میں اور روزمرہ کی استعمال کی چیزوں کا کاروبار کرنے والے، باقی انتظار کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی پریشانی کا حل حکمت عملی میں ہے۔ جلد بازی سے کئے جانے والے فیصلے مناسب نہیں ہیں۔ ویسے بھی اپنوں کی جانب سے مخالفت کا سلسلہ ابھی جاری ہے خیال کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

پریشان نہ ہوں۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو زیادہ تنگ کر سکے۔ اگر کجھ ہے بھی تو ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ابھی کچھ اہم خبر ہے آپ کے لئے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کاروباری حالات میں ان شاءاللہ بہتری کی امید ہے اور جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ کر سکتے ہیں۔ یہ دن امید ہے اچھے ثابت ہوں گے ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

صورت حال اچھی ہے مگر آپ سستی اور لاپرواہی دکھا رہے ہیں۔ اس وقت سے اگر فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو پھر کب اٹھائیں گے۔ آپ کو چاہیے سارا زور اپنے کام پر لگا دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

پریشان ہونے کے بجائے اللہ پاک پر توکل کریں۔ وہ ہی آپ کے لئے راستہ بنا دے گا اور مشکلات ختم کر دے گا۔ آج دوپہر کے بعد کچھ اچھے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کوئی نہ کوئی نظر کا معاملا لگتا تو ہے۔ صدقہ دیتے رہیں باوضو رہیں۔ اوپر ذکر الٰہی جاری رکھیں جو لوگ کسی بھی کام کو کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی فی الحال انتظار کر لیں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے اللہ سے مدد مانگیں۔ شاٹ کٹ راستہ یا لالچ آپ کو کسی مشکل میں ڈال دے گا۔ ویسے بھی صدقہ ضرور دیں آج کل مخالف آپ کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ خبردار رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کاروباری حضرات کو اچھا موقع مل رہا ہے۔ اچانک بڑی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے اور ایک بڑا رکا ہوا کام بھی ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ اچھی صورت حال بن رہی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو ہرگز تبدیل نہ کریں۔ دعا کریں اللہ آپ کے لئے یہاں پر آسانیاں پیدا کرے دے گا اور ہر مشکل سے باہر نکال دے گا، ان شاءاللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

غیبی مدد کے لئے آپ پھر دعا بھی کریں مگر اس سے پہلے سچے دل سے توبہ بھی کریں۔ اندر کوئی مسئلہ ابھی باقی ہے۔ جو آپ کو آگے بڑھنے سے روک رہا ہے خیال کریں۔