برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

خود مشکلات مت بڑھائیں۔ جذباتی پن کا مظاہرہ مت کریں، ان شاءاللہ کسی بھی قسم کے نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکمت عملی سے کام لیں گے تو بات بنے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کے لئے اچھا دن ہے۔ کسی جانب سے کوئی اچھی خبر آ سکتی ہے اور جس کام کو مشکل سمجھ رہے تھے۔ وہ اب بے حد آسان ہو جائے گا۔ آج بالکل بے فکر رہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو اب حالات میں واضح تبدیلی کا اندازہ ہونا شروع ہو جائے گا اور جن افراد نے تبدیلی کرنی ہے وہ اس طرف اپنی کوشش کریں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کو آج ایک طرف سے کوئی اچھی خبر ملے گی اور جس کام کو لے کر پریشان تھے۔ اللہ پاک کوئی سلسلہ بنا دیں گے اس سے دعا کریں ، فکر بالکل نہ کریں، ان شاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کاروباری حالات میں اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کے لئے اچھے سلسلے بنا دیں گے اور جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں ان کو خوشخبری مل سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کا دن اچھا ہے اور آنے والے دنوں کے بارے میں خوشی کی خبر دے رہا ہے جو لوگ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ان شاءاللہ اب وہ جلد صحت یاب ہونا شروع ہو جائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

توکل اللہ آپ کے تمام مسائل کا حل ہے، دوسروں سے مدد مانگنے سے باز آ جائیں۔توبہ کرکے اللہ سے دعا کریں۔ پھر دیکھیں کہ کس انداز سے آپ کے لئے راستے بنتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج کچھ صورت حال بہتر ہونے کی امید نظر آتی ہے مگر مخالفت کرنے والے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آپ یا حی یا قیوم کا دن میں 500بار ورد ضرور کرلیا کریں تو بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی پریشانی کو محسوس کر رہے ہیں وہ صرف یا کریم یا سلام ہر نماز کے بعد ایک عدد تسبیح ضرور پڑھ لیا کریں۔ ویسے آپ کو اپنے تمام معاملات کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

صورت حال دن بدن بہتر ہونے کی امید ہے اور جو لوگ ابھی تک اچھی تبدیلی یا بہتری کو محسوس نہیں کر رہے وہ لوگ استخارہ کر لیں۔ اس میں ہی مناسب جواب بحکم اللہ مل جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج کل جہاں پر ہیں وہاں ہی رہنے کی کوشش کریں۔ اپنی پوزیشن کو تبدیل نہ کریں اور ناہی دل کی بات کسی کے سامنے افشاں کریں۔ اندرون خانہ بھی مخالفت چل رہی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج آپ کو اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔ کچھ گڑ بڑ ہے جو آپ کو دکھائی دے جائے گی۔ بس اس کو دور کریں تو آپ کے لئے بہتر ہے۔