برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی بات ابھی کوئی نہیں سمجھے گا۔ آپ جس بھی مسئلے کا شکار ہیں۔ صرف دعا ہی آپ کو اس سے نکال سکتی ہے۔ خود سے کی گئی کوشش زیادہ کامیاب نہیں ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک اہم ذمہ داری کم ہو سکے گی اور دماغ سے ایک بوجھ کم ہو سکے گا جو لوگ اپنے آپ کو کسی مشکل میں سمجھ رہے تھے ان شاءاللہ وہ اب اس سے بالکل آزاد ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج آپ کی ایک دلی مراد پوری ہونے کی امید ہے۔ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے خود بخود بھاگ جائیں گے۔ آج کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ان دنوں آپ کو کوئی پریشانی اندر سے بہت تنگ کر رہی ہے۔ آپ کے بس میں اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ صرف اور صرف صدقہ دینے کی کوشش کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان دنوں امید ہے کہ کوئی اچھے سلسلے بن سکیں گے اور جس طرف سے امید تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے گی۔ آپ کو ایک من پسند کام ہونے کی خبر بھی مل سکے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بندش وغیرہ جیسی چیزوں سے نجات مل گئی ہے اور آپ کو مزید بہتری نصیب ہوگی۔ اب دماغ پر کسی چیز کو سوار مت کریں اور صرف اپنے معاملات پر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی پریشانی کا حل میرے اللہ نے چاہا تو مل جائے گا، مگر آپ کو صبر سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔ آج روزگار پر توجہ دیں۔ فضول باتوں کو دماغ پر سوار مت کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر جا رہی ہے۔ آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اللہ پاک آپ کو کامیابی دے۔ بس غصہ قابو میں رکھیں۔ یہ صحت کو خراب کر سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی شخص سے پریشان ہیں وہ بالکل نہ گھبرائیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ آپ بالکل بے فکر ہو کر اپنے کام کو دیکھیں۔ جس کی بڑی ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان دنوں آپ کو اپنے مالی معاملات میں جس پریشانی کا سامنا ہے۔ اس میں اب اللہ نے چاہا تو کچھ بہتری آ جائے گی۔ آج ویسے کچھ مالی مدد ہونے کا امکان بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

لوگوں کی باتوں کی فکر نہ کریں۔ آپ نے خود کو اور اپنے گھر والوں کو دیکھنا ہے۔ اس لئے صرف وہی کریں جو خود کو ٹھیک لگے۔ اللہ پاک سے امید ہے کہ سب اچھا ہی ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی بھی انجان شخص پر بھروسہ کرکے اس کے ساتھ نہیں چلنا اور پیسہ تو بالکل بھی نہیں نکالنا۔ آج ایک اہم کام کے ہونے کی اطلاع ان شاءاللہ خود بخود مل جائے گی۔