برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

زحل آج بھی زائچے میں نحوست کے ساتھ موجود ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں مںی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان حالات میں روزانہ کی بنیاد پر صرف صدقہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صدقہ صدقہ اور صرف صدقہ پر ہی آپ کے لئے ضروری ہے صورتحال کسی بھی طرح سے ہمارے حق میں نہیں جا رہی۔ آپ کو سچی توبہ سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے اور ذکر الٰہی جاری رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کوئی بھی رکاوٹ یا بندش آپ کو راہ میں موجود نہیں ہے۔ بحکم اللہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ آپ جو کام کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں کامیابی قدم چومے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ اچھے وقت کی قدر نہیں کرتے اور جب یہ گزر جاتا ہے تو بعد میں پچھتاوے میں رہتے ہیں۔ آج کا دن پھر آپ کو ایک اچھا موقع دے رہا ہے اور کسی طرح بھی اسے ہاتھ سے ناجانے دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ اپنے معاملات کو نہیں دیکھ رہے اور منہ اٹھا کر بس چلتے جا رہے ہیں وہ سخت غلطی کر رہے ہیں۔ آپ اس طرح بند گلی میں داخل ہو جائیں گے حالات کے مطابق چلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

زحل الٹی چال کے ساتھ زائچے میں موجود ہے یہ تمام مسائل دوبارہ لا کر آپ کے سامنے کھڑا کر رہا ہے۔ آپ صدقہ دیں اور (یا کریم یا سلام) ہر فرض نماز کے بعد 100 مرتبہ پڑھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج دن اچھا ہے مگر دوسروں پر انحصار نہ کریں اس طرح آپ شریک کے ذمے میں آ سکتے ہیں۔ اپنے اللہ پاک سے مانگیں وہی مدد گار باقی سب طلبگار ہیں نماز پر بھی توجہ لازمی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

زائچہ کھل رہا ہے اور بڑے شاندار سے آپ کے حق میں کھل رہا ہے۔ امید تو ہے کہ آپ کا اٹھایا گیا قدم آپ کو کسی بڑے فائدے سے ہمکنار کرے۔ آج کا دن مالی حوالے سے اچھا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اپنے راستے پر خود ہی رکاوٹ کھڑی مت کریں آپ کو اندازہ نہیں کہ کس جگہ کیا بات کرنی ہے یا کیا قدم اٹھانا ہے۔ توبہ کریں اور مناسب پلاننگ کے ساتھ اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کا دل پھر بے قابو ہو رہا ہے۔ اندازہ ہی نہیں کہ آپ کس قدر بڑی غلطی کر رہے ہیں اور ان لوگوں پر اعتبار کر رہے ہیں جو پہلے بھی آزمائے جا چکے تھے اب خود ہی حالات دیکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

(چاروں قل) پڑھ کر گھر سے نکلا کریں اور راستے میں صرف (اللہ) پڑھتے رہا کریں آپ خود دیکھیں گے کہ یہ جو بار بار پریشانیاں آتی ہیں۔ آپ سے کس قدر دور رہیں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بحکم اللہ اچھا دن ہے۔ من پسند کام ہونے کا امکان ملازمت پیشہ افراد آج اپنے بارے میں کوئی اچھی خبر سن سکیں گے۔ من پسند جگہ تبادلے اور ترقی کا امکان بھی ہو سکتا ہے۔