برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

زحل کل زائچہ سے نکلے گا۔ تب تک صبر سے کام لینا ہوگا اور خاموشی سے چلنا ہوگا۔آج ایک قریب شخص دھوکا دینے کی کوشش کریں گا۔ آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

صدقہ ابھی جاری رکھیں۔ زحل عقرب دونوں ہی زائچے میں موجود ہیں۔ جو کہ خطرناک صورتحال ہے۔ آپ کوہر معاملے میں محتاط چلنا ہوگا اور زبان بندی بے حد ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کل سے جو مشکلات اور رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی۔ وہ آج صبح ہی ختم ہوگئی ہے۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ دوپہر کے بعد ان شاءاللہ کافی مسئلے حل ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ ایک اچھے وقت کی قدر نہیں کر رہے اور فضول کاموں میں وقع کو ضائع کر رہے ہیں۔ اس وقت اپنے مستقبل کے حوالے سے جو بھی اچھا قدم اٹھائیں گے۔ کامیابی مل سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آزمائشی سا دن آج کا بھی ہے۔ آپ ہیں کہ لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں اور ایک اچھے وقت کو نطر انداز کر رہے ہیں جو کہ اپنے ساتھ ظلم کرنے والی بات ہے۔ آج غور کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ صدقے سے کام لیں۔ اپنی نظر بھی اتاریں۔ رجعت ہو گئی ہے۔ یہ ستارے کی الٹی چال کو کہتے ہیں۔ آپ کی ذرا سی لاپرواہی آپ کو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے، خیال رہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جب کوئی کام اپنے بس کے باہر ہو جائے تو ماسوائے اللہ پاک کے اور کوئی بھی آپ کا مددگار نہیں ہوتا۔ آپ سچے دل سے اللہ کو پکاریں تو سہی وہ آپ کو کس طرح معاملات سے نکالے گا، دیکھیں تو سہی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اچھا دن ہے۔ آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے۔ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور آج ایک بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ آج سفر ہو سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ مالی معاملات کو لے کر کافی دنوں سے مشکلات کا شکار آ رہے تھے۔ وہ آج اپنے لئے خاص طور بحکم اللہ زبردست قسم کی بہتری محسوس کریں گے اور مستقبل کے حوالے سے خوشخبری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی موبائل ہر عشق محبت آپ کو کسی بڑی مشکل میں گرفتار کر سکتی ہے۔ وارننگ ہے کہ فوری طور پر باز آجائیں اور اپنے معاملات فوری طور پر ٹھیک کرلیں۔ اصلاح سب سے ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

قریبی بندہ ہی آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ خبردار رہیں۔ اوپن ہوں گے تو بڑی مشکل ہوگی۔ آج ایک بات پر شدید غصہ آ سکتا ہے اور معاملات خراب کر سکتا ہے، خیال کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

زائچہ کھلا ہوا ہے۔آپ کو اگر اس کی باوجود بہتری محسوس نہیں ہو رہی تھی۔ تو غور کریں، کس جگہ آپ سے کوئی غلطی ہوئی ہے۔ اس کی اصلاح کر لیں تو ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔