برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس بھی پریشانی اور مشکل کا شکار ہیں وہ زحمل کی وجہ سے ہے جو ابھی تک آپ کے زائچے میں موجود ہے صدقہ دیتے رہیں اور ذکر الٰہی زبان پر ہر وقت جاری رکھنا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

معاملات میں آج بھی خرابی ہی دکھائی دے رہی ہے آپ کو نہایت ہی سنبھل کر چلنے کی اشد ضرورت ہے آپ کو وارننگ ہے آپ اپنے معاملات ٹھیک کر لیں۔ جتنی جلدی ہو سکے شرارت نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کا دن اچھا ہے کل جو رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی وہ آج دوپہر تک ہی ختم ہو جائے گی۔ آج آپ کو اپنے مالی حوالے سے بھی قدرے کوئی اچھی خبر ملنے کی واضع امید ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ابھی تک آپ فضول کے کاموں مںی الجھے ہوئے ہیں آپ کو چاہئے کہ پہلے تمام ایسے کاموں سے دور ہوں۔ پھر اپنے روز گار کی جانب قدم اٹھائیں۔ جو کہ آپ کی توجہ مانگ رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی بڑے کام میں ابھی ہاتھ مت ڈالیں اور اولاد کے معاملات کی جانب جس قدر توجہ دے سکتے ہیں ضرور دیں۔ معلوم نہیں یہ سلسلہ کیوں اس قدر خرابی ظاہر کر رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ان دنوں ہر معاملے سے قدرے دور رہنے کی ضرورت ہے خاموشی سے اپنے روز گار کی طرف وتجہ دیں۔ باقی توبہ کر کے سب کام چھوڑ دیں ورنہ معاملات شدید خرابی کی طرف جائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

استخارے کی بار بار ضرورت ہے جب ستاروں کی پوزیشن اور چال سمجھ میں نا آرہی ہو تو پھر ایسا کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ آپ کو انجانی سی صورتحال و بندش کا سامنا ہے صدقہ بھی دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان شاءاللہ آپ کی جو بھی مشکل ہو گی وہ حل ہو گی آپ اللہ پاک کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس کے ہونے کے واضع امکانات روشن ہیں۔ رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

انجانی جگہ پر رکاوٹ ہے اور آپ کو خود ایسے تلاش کرنا ہے حقیقوق العباد کے حوالے سے ایک طرف نظر دہرائیں۔ آپ کو شاید اس جگہ غلطی نظر آئے۔ آج اصلاح ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کا دل نہیں لگتا اپنے کاموں میں معلوم نہیں کیوں فضول کام اور باتیں دماغ پر سوار کی ہوئی ہیں۔ آج اگر آپ اللہ پاک سے اپنے راز اور دعا کریں گے تو سکون آ جائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک بار پھر آپ غلطی پر ہیں۔ دوست یار سب مطلبی اور فریبی ہیں اپنوں میں بھی کوئی اندرون خانہ مخالفت کر رہا ہے۔ مشورہ ہے خاموشی سے سائیڈ پر ہو کر بیٹھ جائیں فی الحال۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اچھا دن ہے۔ اللہ پاک کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملنے کے واضع امکانات روشن ہیں۔ اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔