برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو آج کل انجانی سی بندش وغیرہ کا سامنا دکھائی دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو اپنے ہر کام میں رکاوٹ محسوس ہو رہی ہو گی۔ اور آپ کی صحت بھی خراب ہو سکتی ہے صدقہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک اہم کام میں عین موقع پر جا کر رکاوٹ آ سکتی ہے آپ کو اپنے آپ کو زہنی طور پر تیار رکھنا ہوگا اور صرف اچھے وقت کا انتظار بھی کرنا ہوگا لیکن بڑے کام سے دور رہنا ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کا دن تھوڑی سی عارضی رکاوٹ اور مشکل ظاہر کر رہا ہے۔ آپ جس بھی چیز کے انتظار میں ھتے۔ اس کے لئے ابھی رکاوٹ دکھائی دے رہی ہے۔ آج ہر صورت صدقہ دینے کی ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں وہ آج انپے معاملات کا از سر نو جائزہ لیں تاکہ اس کی وجہ معلوم ہو سکے آج کا دن قانونی معامالت سے دور رہنے اور موبائل کا ٹھیک استعمال کرنے کا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اولاد کا خانہ اس وقت آپ کے بے حد توجہ مانگ رہا ہے آپ کسی بڑے مسئلے کا شکار نہ ہو جائیں۔ اس لئے وقت سے پہلے احتیاط اختیار کرنے کا مشورہ ہے۔ آپ کی جانب سے لاپرواہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کسی بھی غیر شخص کے معاملات میں ہرگز آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دھوکا کھانے والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو بے حد محتاط رہنا ہوگا۔ خاص طور پر مال اور عزت دونوں کی حفاظت کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صورتحال کی مناسب انداز میں سمجھ ہی نہیں آ رہی۔ حالات کسی ایک جگہ کروٹ ہی نہیں لے رہے۔ اس کے لئے اگر استخارے کی مدد لے لینی چاہئے اور ابھی اپنے معاملات بھی ٹھیک رکھنے ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اچھا اور مدد گار دن ثابت ہوگا آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ کو بس اپنی نیت نیک اور صاف رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک بار اپنے تمام کام اچھی طرح چیک کریں اور جہاں خرابی دکھائی دے فوری طور پر اس کو ٹھیک کریں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ آج بحر حال کافی اچھا دن نظر آتا ہے ان شاءاللہ۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی سمت کو تبدیل مت کریں آپ کو جان بوجھ کر اپنی پوزیشن سے ہٹا جا رہا ہے۔ میرے خیال سے حالات ٹھیک ہیں بس محنت اور لگن کی ضرورت نظر آتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے دوستوں سے دل کی بات ہرگز نہ کریں اور خود بھی کئی معاملات میں خاموشی سے اختیار کریں تو اچھا ہے۔ آپ کو ان دنوں اپنی عزت کے معاملے کو اپنے ہاتھ میں رکھنا ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک رکے ہوئے کام کے ہونے کا واضع امکان ہے آپ کو ایک اچھی کامیابی ملنے کے جامع امکانات روشن ہیں بس بار بار اولاد کے حوالے سے خبردار کیا جا رہا ہے پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔