برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

زحل ان دنوں زائچے میں آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے مشکلات میں آئے ہوئے ہیں۔ صدقہ دیں، سچے دل سے توبہ کریں۔ آئندہ کے لئے معاملات سیدھے رکھیں اور صبر سے کام لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج بڑا اچھا دن ہے۔ بالآخر کافی دنوں کے بعد زائچہ کھل گیا ہے۔ اب ان شاءاللہ روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں۔ شام تک خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بندش کیوں نہیں کھل رہی ہے۔ اس کے لئے استخارہ کرنا ہوگا۔ ابھی کسی بڑے اور سخت کام میں ہاتھ مت ڈالیں اور اپنے دل کے معاملات بھی فوری طور پر ٹھیک کر لیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

گھریلو ماحول میں آپ کی گرفت مضبوط ہونے چاہیے۔ آپ کی اس کمزوری سے بہت سے معاملات میں خرابی کا اندیشہ ہے۔ آپ فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں اور اہم فیصلے بھی کرنا ضروری ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج شام تک کا انتظار کر لیں۔ پریشانیاں دینے والا ستارہ اس سے نکل جائے گا تو آپ کی تمام ٹینشن بھی ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ فی الحال آج جو ملے وہ ضرور حاصل کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے اور جو لوگ مالی حوالے سے تنگ ہیں ان کو آج کچھ حد تک اہم بات میں خوشخبری ملنے کی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنے ہر کام کو سپرد اللہ کر دیں۔ پھر دیکھیں کہ وہ آپ کو کس طرح اس مشکلات سے نکالتا ہے جن کا آپ شکار ہیں۔ آج زیادہ اوپن مت ہوں اور کسی کا بھی بھروسہ ہرگز نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جب تک آپ اپنی سابقہ غلطیوں کی اصلاح نہیں کر لیتے، مشکلات بھی کم نہیں ہوں گی، لیکن اصلاح کرنا تو دور کی بات آپ مزید غلطیاں کر رہے ہیں جو کہ اپنی جان کے ساتھ ظلم ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج شام تک جا کر بدنظری سے نجات مل جائے گی اور آپ کی دلی مراد بھی پوری ہونے کی امید بن گئی ہے، مگر ابھی اپنے دوستوں یا عزیزوں پر زیادہ اعتبار کرنے کا بالکل وقت نہیں ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اگر آپ کسی جانب سے کوئی خطرہ محسوس کر رہے ہیں تو بالکل بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی طرف بحکم اللہ میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔ اپنے دل کو مضبوط کریں۔ فکر سے کچھ نہیں ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

سیدھے راستے پر چلیں نماز سے مدد طلب کریں اور جھوٹ کے بجائے صرف سچ پر زور دیں، راستہ خودبخود صاف ہو جائے گا۔ آج کا دن اپنی اصلاح کا ہے۔ آپ ٹھیک تو سب کچھ ٹھیک ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اللہ پاک نے چاہا تو آپ کو آج ایک بڑے شاندار دن کا سامنا ہے۔ آپ کی ایک بڑی مشکل حل ہوگی۔ گھریلو ذمہ داری کم ہوگی اور اولاد کے حوالے سے جاری ٹینشن ختم ہو گی۔