برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

زحل آج شام کو زائچے میں سے نکل جائے گا اور اس کے ساتھ ہی کئی مشکلات کا دور بھی ختم ہونا شروع ہوجائے گا۔ اب توجہ روحانی معاملات پر ہونی چاہیے۔ نماز کو لازمی پکڑیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اللہ اللہ کرکے صورت حال بدلنا شروع ہو گئی ہے۔ آج ایک اچھا دن ہے۔ آپ کو اپنے معاملات میں بہتری سے اندازہ ہو جائے گا۔ خاص طور پر مالی حوالے سے بہتری ضرور ملنے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

استخارے کی مدد ضرور لیتے رہیں اور جو آج کل مل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں۔ زائچہ ابھی کھلا تو نہیں ہے۔ البتہ جلد کھلنے والا ہے۔ آپ کی زیادہ توجہ صرف اپنی ذات پر ہونی چاہیے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بعض معاملات میں اہم فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے۔ آج کل اٹھایا گیا قدم مستقبل میں آپ کے لئے بہت اہم ہوگا۔ اس لئے دیر مت کریں اور فضول معاملات سے بھی دوری اختیار کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان شاءاللہ آج صورت حال تیزی سے بہتری کی جانب جائے گی۔ کافی دنوں سے آپ بہت سی مشکلات کا چلے آ رہے تھے۔ اب آپ کو اندازہ ہوگا کہ قدرت آپ پر کس طرح مہربان ہوتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

مالی طور پر دن بڑے اچھے جا رہے ہیں مگر آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے جو کہ ماسوائے نقصان کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ ابھی وقت ہے، اپنی آنکھیں کھولیں، ورنہ پھر بہت دیر ہوجائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو جس بھی کام کے ہونے کی آج امید ہے۔ ان شاءاللہ اس میں کامیابی نظر آتی ہے۔جو لوگ بیمار ہیں وہ صرف سورہ رحمان کی تلاوت اونچی آواز میں سنا کریں ٹھیک ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

توجہ سب کچھ ٹھیک کر دیتی ہے۔ آپ کے اندر ایک اچھا انسان ہے جو آپ کی رہنمائی کرے گا اور آپ کو سیدھا راستہ دکھانے میں مدد دے گا۔ آج آپ کو بہت اچھا ہی مہسوس ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک پرانے تعلق کے ذریعے کوئی بڑا کام ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور ذمہ داری کا بوجھ بھی اب کم محسوس ہوگا۔ جو لوگ مالی طور پر پریشان تھے۔ وہ خود ہی شکر ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اچھے بُرے حالات چلتے رہتے ہیں اور سب منجانب اللہ ہے۔ خود کو ٹھیک رکھیں گے آپ کے سارے معاملات خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔ آج آپ کو ایک اہم کام میں بہتری محسوس ہوگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک دوست چکر دے رہا ہے اور اپنا الو سیدھا کر رہا ہے۔ عقل کا استعمال کریں، بے وقوف بننے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ اپنے مال اور عزت دونوں کی حفاظت اولین ہونی چاہیے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اولاد کے جس مسئلے کو لے کر آپ پریشان تھے۔ پردہ غیب سے اس کے سلسلے بنیں گے اور آج گھر میں بھی سکون ہی دکھائی دے گا۔ بس ناجائز قسم کی پرانی دوستی ضرور ختم کرنا ہوگی۔