برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صورتحال میں آج غیر متوقع اور اچھی تبدیلی آ رہی ہے ایک بڑا کام آپکی سوچ کے مطابق ہوگا اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی آسان ہوا دکھائی دیتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس فیصلے کا شکار ہیں وہ آپ کا اپنا پیدا کردہ ہے اب آپ نے خود ہی اپنی غلطیوں کو دور کرنا ہے اور آج اپنے تمام معاملات کا بھی ازسر نو جائزہ ضرور لیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

گھرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے آپ کو آج اپنے تمام معاملات میں بہتری کا ہی سامنا ہے اور جو بھی امید دوسروں سے وابستہ کر رکھی ہے وہ بھی پوری ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کسی جانب سے اچانک رکاوٹ ملنے کا خطرہ ہے اور آپ جو بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سوچ سمجھ کر اس کو شروع کریں ورنہ مایوس والی کیفیت ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ پہلے کافی دنوں سے مالی حالات کی وجہ سے پریشان ہیں وہ فکر نہ کریں اور غیر متوقع ذریعے بن جانے کے امکانات روشن ہیں۔ شام تک ہی بہتری آ جائے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

انجان شخص پر بالکل بھروسہ نہ کریں آپ کے لئے وہ مشکل پیدا کر سکتا ہے اور کسی بڑی رقم سے محروم بھی کر سکتا ہے۔ آج ویسے بھی دوست بے وفائی پوزیشن میں ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ ضرور دیں اور دوسروں کے سامنے صرف بات کریں جس پر آپ پورا اتر سکتے ہیں۔ جھوٹ سے دور رہیں اور آجکل غصہ بھی قابو میں ضرور رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش ہے اور کسی سخت چیز کی ہے آپ اگر سورة قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنا شروع کر دیں تو اس کے ٹوٹنے کے امکانات روشن ہیں آج صدقہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے ستاروں کی چال ان دنوں رجعت کا شکار ہے۔ اس لئے آپ نماز پر توجہ دیں اور روزانہ 1000 مرتبہ اللہ اور درود شریف پڑھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے معاملات خود خراب کر رہے ہیں فوری طور پر واپسی کا راستہ اختایر کریں تو بہتر رہے گا۔ آج کا دن صرف روزگار کے حصول کے لئے ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک بند سلسلہ دوبارہ ملنے کا امکان ہے۔ آج آپ کی گھریلو زندگی میں اہم فیصولں کی بھی اشد ضرورت ہے۔ ناراض لوگوں سے بھی صلح کا امکان ہے پرانی دشمنی ختم ہو گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن اچھا اور روحانی حوالے سے خاص طور پر مہربان ہے آپ کی بڑی کوشش بھی کامیابی سے ہمکنار کرے گی اولاد کا سلسلہ بھی اب بہتری کی جانب جا رہا ہے۔