برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ایک اپنے سے ناراضگی کا اندیشہ ہے اور آج غصہ قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت بھی ہے۔ جو لوگ نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں وہ آج شروع کر سکتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جب تک اپنے گناہوں کی توبہ کر کے اپنے معاملات سیدھے نہیں کریں گے حالات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے۔ دل تو آپ کے بس میں رہنا ہی نہیں ہے اس کو قابو کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

صورتحال تمام تر آپ کے حق میں ہے آپ کی کوشش جس معاملے میں ہو وہ کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ اور ایک اچھی خاصی رقم کے مالک بھی بن سکتے ہیں اچھا دن ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

زحل آب زائچے میں موجود ہے آپ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالیں نو نہایت ہی سوچ سمجھ کر ڈالیں۔ ناکامی کا بھی خطرہ ہے اور دشمنیوں سے بھی بچ کر رہنے کی ضرورت ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مالی معاملات خراب تو ہیں مگر اتنے بھی نہیں کہ آپ پریشان ہو جائیں پہلے بھی سلسلے اللہ پاک نے بنائے تھے۔ اب بھی وہ پیدا کر دے گا۔ کیوں فکر ہیں سب اچھا ہی ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آجکل وہ لوگ آپ کے قریب ہیں جن کا بالکل بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا ان سے خبردار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ آج آپ کی ذرا سی غلطی بڑے نقصان سے دو چار کر سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ اپنے گھر والوں اور اپنا صدقہ ضرور دیں۔ ان دنوں صحت کا خانہ کافی کمزور ہے اور نحوست کے اثرات بھی نمایاں ہیں۔ جو لوگ نیا کام چاہتے ہیں ابھی صبر سے کام لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی چیز کے زیر اثر ہیں آپ نماز سے مدد لیں اور ذکر الٰہی کا ورد ہر وقت زبان سے جاری رہے تو امید ہے کہ کافی حد تک اس سے نکل جائیں گے۔ ابھی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہوگا۔ آج کا دن آپ کی ایک پرانی خواہش کو بھی پورا کرے گا اور آج آپ کو اولاد کے حوالے سے بھی لاحق پریشانی کا حل ضرور ملے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

روز گار پر جس قدر توجہ دیں گے۔ اتنا ہی بہتر ہے۔ مال خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو بڑی رقم بھی دلا سکتا ہے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ پرائز بانڈ کی خریداری بھی کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک تبدیلی آ رہی ہے نوکری پیشہ افراد کے لئے آج خواہشمند افراد کی ترقی کی فائل بھی مزید آگے ہو گی۔ آنے والے دنوں میں اس بارے میں بھی خوشخبری سن لیں گے ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا ہوگا۔ آجکل بلا وجہ جھگڑے والی صورتحال بنا لیتے ہیں کیوں دوسروں سے دوری والا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ آج نہایت ہی محتاط طلب دن ہے۔