<

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

غصہ قابو میں رکھیں، بار بار وارننگ ہے۔ ان دنوں مریخ آپ کے زائچے میں یہ لڑائی جھگڑے کا سبب بنتا ہے۔ آپ کو محتاط چلنا ہوگاو ¿ خاص طور پر دشمن دار لوگ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

سب کچھ آپ کی وجہ سے رُکا ہوا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس میں ناکامی ملے گی۔ آج کا دن صرف توبہ اور اپنے معاملات کو ٹھیک کرنے کا ہے، خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اچھا دن ہے، مگر آپ جلد بازی سے کام لے کر معاملے کو بگاڑ رہے ہیں۔ سکون سے چلیں، ان شاءاللہ آپ جو چاہتے ہیں، وہ ضرور ہوگا۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

زحل کی رجعت نے پریشان کیا ہوا ہے۔ صدقہ واحد حل ہے۔ آپ اس وقت اپنے تمام معاملے ٹھیک رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر چند دن صدقہ ضرور دیتے رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کاروباری لوگ صرف دو تین یوم اور صبر کرلیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو حالات ان کے حق میں ہو جائیں گے۔ آج کا دن اچھا تو ہے۔ فی الحال جو ملے اس کو فوری قبول کرلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ ان دنوں کافی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اپنے کئی کام خراب کئے ہوئے ہیں، ان کو ٹھیک کریں اور دل کے معاملے چھوڑ کر اپنے روزگار پر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

چند ضروری معاملات کو دیکھنا ضروری ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ آج خواہش مند افراد کے رشتے کی بات بھی آگے چلے گی۔ من پسند جگہ بھی ہو سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو آج کافی دنوں کے بعد کچھ بہتری کا سانس نصیب ہو رہا ہے ورنہ بندش نے تو کمر ہی توڑ ڈالی تھی، مگر ابھی ذرا سکون سے چلیں تاکہ مکمل طور پر نجات مل سکے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کاروباری حضرات کو مزید چند یوم انتظار کرنے کا مشورہ ہے۔ پھر صورت حال حیران کن طریقے سے بدلے گی۔ آج کا دن ملی جلی کیفیت کا حامل ہے۔ پریشانی والی بات بھی نہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو آج ایک اہم معاملے میں خوشی کی خبر ملے گی اور رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ دوائی سے زیادہ پرہیز پر توجہ دیں اور صدقہ بھی بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو آج وقتی رکاوٹ کا سامنا ہے، مگر پریشانی والی بات بھی نہیں ہ ے۔ آپ کل تک اس رکاوٹ سے آزاد ہوں گے جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، فی الحال گریز کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ازدواجی تعلقات میں خرابی کا اندیشہ ہے۔ اس لئے چھوٹی موٹی بات کو لے کر زیادہ پریشان نہیں ہونا اور نہ ہی غصہ کرنا ہے۔ بس آپ اپنے روزگار پر ہر صورت توجہ دیں۔ Is