برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صحت کا صدقہ ابھی جاری رکھیں اور بار بار کہا جا رہا ہے کہ اس کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک ہو۔ آج ورنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے یاد رہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنوں کے ساتھ اختلافات اور کشیدگی والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ کو اس معاملے میں نہایت ہی محتاط چلنا ہوگا اور آج غصہ ہر صورت قابو میں رکھیں یہ خرابی لا سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک نیا راستہ کھل رہا ہے آپ کی بڑی خواہش پوری ہو گی خاص طور پر روز گار کے حوالے سے لاحق ٹینشن کا خاتمہ بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں جن پر زیادہ اعتبار کر رہے ہیں ان سے قدرے دور ہی رہیں تو اچھا ہے۔ آج کا دن بلا وجہ کی پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ صدقہ ضرور دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک دوست اپنوں کے ساتھ ملکر آپ کے ساتھ کوئی شرارت کر سکتا ہے آپ کو چاہئے کہ جب تک کوئی بھی کام یا بات پر اپنی تحقیق نہ کر لیں۔ اس بارے میں ایکشن نہ لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج بھی زائچہ بند ہے جو کہ بلاک ہونے کی صورت میں یا بندش کی صورت میں ہوتا ہے۔ آپ صرف اپنی نظر اتاریں اور صدقہ دیں اللہ نے چاہا تو جلد آزاد ہوں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ایک اچھا دن ہے جس پریشانی کو دماغ پر سوار کیا ہوا ہے اس سے نکل جائیں گے اور آج ضرورت بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ مالی معاملات بہتر ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش و نحوست کے اثرات نمایاں ہیں اس لئے آج آپ کو ہر معاملے میں محتاط ہو کر چلنے کی اشد ضرورت ہے اور کالے ماش کا صدقہ دینا بھی بے حد بہترین رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

بحکم اللہ ضرورت پوری ہو گیا ور آج آپ کی صحت کا خانہ بھی زحل کی نحوست سے آزاد ہو رہا ہے۔ آپ جس بھی مشکلات کا شکار تھے اس سے آزادی حاصل کرنے مںی کامیاب ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک مرتبہ پھر قسمت آپ پر مہربان ہے آپ جس بھی کام کو کرنا چاہ رہے تھے اس کا وقت آ گیا ہے بس اللہ پاک کا نام لے کر اس کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

خواہشمند افراد کے رشتے کی بات میں ابھی رکاوٹ کا سامنا ہے اور جس بھی طرف سے آپ کو کوئی آفر آئے اس کے بارے میں ابھی جلد بازی سے کام لینے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مالی معاملات ایک انجانی سی رکاوٹ اور بلاک کا شکار ہیں آپ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لئے آج آپ کو راشن کی صورت مںی صدقہ دینا بہتر رہے گا۔