برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپ کی صحت کا خانہ کمزور ہے آپ جس قدر بھی ممکن ہو صدقے کا انتظام کریں اور خود کسی بھی غیر قانونی کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں ورنہ وہ آپ کے گلے پڑ جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج گھریلو ماحول میں کشیدگی دکھائی دے رہی ہے اپنا غصہ قابو میں رکھیں اور آپ کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس سے درگزر کریں۔ ورنہ رشتے ٹوٹے تو عرصہ لگ جائے گا جڑنے میں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کسی بھی معاملے میں زیادہ فکر مند ہوں آج ایک اچھا دن ثابت ہوگا۔ آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ہی ہو کر رہے گا صبر سے کام لیں۔ آج ایک طرف سے بڑی رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک دوست دشمن بن رہا ہے اور آپ کی چالیں آپ پر ہی آزما رہا ہے نہایت ہی ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ خاص طور پر اپنی زبان بندی تو لازمی کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

عرصے کے بعد روزگار کارخانہ بہتر ہونا شروع ہوا ہے آپ کی محنت اب رنگ لائے گی جہاں سے امید لگا رکھی تھی۔ وہ بھی اب پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ان شاءاللہ خوشخبری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بندش والی کیفیت ہے اور کافی تیز ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں واضح رکاوٹوں کا سامنا ہے آپ بس نماز پر توجہ دیں۔ سورة قلم کی آخری دو آیات بھی صبح شام پڑھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کے حوالے سے کچھ بہتری دکھائی نہیں دے رہی صدقہ دیں اور کوشش کریں کہ صرف اس کام میں ہاتھ ڈالیں۔ جو آپ کے بس میں ہو رسک کسی صورت بھی نہ لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

انجانی سی بندش یا رکاوٹ کا شکار نظر آتے ہیں آپ کو چند دن نہایت محتاط چلنا ہوگا۔ اور اس بندش کو معمولی سمجھ کر نظر انداز ہرگز نہ کریں۔ آج کا دن رسک نہ لینے کا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی بھی کام کے سلسلے میں پیسوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ آج ہر کام ہوتا اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے آج کا دن کاروباری حالات کے حوالے سے بھی بہت شاندار ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اضافی ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا اور جس بھی شصخ کو اپنے زیادہ قریب کیا ہوا ہے۔ اس کو اپنے سے دور کر دیں گے تو فی الحال آپ کے لئے زیادہ بہتر رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج وہ کام ہرگز نہ کریں جس میں رشتہ و غیر طے ہونے کا سلسلہ ہو۔ یا پھر آپ کو کسی قانونی مسئلے میں آنا ہو۔ ورنہ مات ہو گی اور دل بری طرح ٹوٹ سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن آپکی دلی مراد کو پورا تو کرے گا مگر حالات مالی حوالے سے پھر بھی کمزور ہیں۔ جس کو ٹھیک ہونے میں مزید چند دن لگ سکتے ہیں۔ اس لئے صبر سے کام لینا ہوگا۔