برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دنوں سے جس کام کے پیچھے لگے ہوئے تھے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں آپ کی ایک دلی مراد پوری ہو گی اور دل کا ایک معاملا بھی خوشخبری دے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

دن تو اچھے ہیں مگر آپ کوئی خاص فائدہ حاصل کرنے میں ابھی بھی کامیاب نہیں ہیں اور آپ کی کوشش آج کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔ آج کا دن پیسہ بھی ضرور دلائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک بڑی مشکل سے نجات ملے گی اور مقصد میں کامیابی کی طرف اہم قدم بھی اٹھے گا آج کا دن آپ کو اپنے مستقبل کے بارے میں بھی اہم خبر دے رہا ہے۔ عزت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ملازمت میں بہتری ملنے کا امکان، کاروباری حالات میں بہتری اور من پسند کام کے ہونے کی خوشخبری بھی ملے گی۔ آج بڑی شخصیت کا خاص تعاون بھی حاصل ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی شخص کے معاملے میں بلا وجہ مداخلت کر رہے ہیں وہ فوری طور پر باز آ جائیں اور صرف اپنے کام سے کام رکھیں۔ آج کا دن آپ کو کچھ رقم بھی ان شاءاللہ دلا دے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

پریشانی کم ہو گی اور جہاں سے مخالفت مل رہی ہے اس میں نمایاں کمی واقع ہو جائے گی آج کا دن گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کو کم کرے گا اور آپ کی مالی مدد بھی ہو سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دینا بے حد ضروری ہے آپ کو آج مالی حوالے سے بہتری کی خبریں ملیں گی اور اپنوں کے ساتھ اختلافات بھی آپ کو ان سے اب صلح کا مشورہ دے رہا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اہم کام میں بہتری ملنے اور کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن آپ کی مالی پریشانی میں بہتری کا بھی ان شاءاللہ سبب بن سکتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کسی بھی غیر کا آج بھروسہ مت کریں آپ کو پریشانی ہو سکتی ہے آج کا دن آپ کو وارننگ دے رہا ہے ورنہ مالی نقصان کا اندیشہ ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ بات کو ضرور سمجھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور جو راستہ کل تک بند تھا وہ آج شام ہی کھل جانے کی امید ہے۔ آج ایک جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن دکھائی دے رہا ہے ان شاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک بڑی ذمہ داری ملنے کے امکانات ہیں جس سے عزت میں اضافہ ہوگا اور رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔ آج کا دن آپ کی گھریلو پریشانی میں واضع کمی بھی لا رہا ہے بحکم اللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج آپ اس رکاوٹ اور پریشانی سے تیزی سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے جو کافی دنوں سے آپ کو تنگ کر رہی تھی۔ آج ہونے والی اہم پیش رفت بہت بڑا فائدہ دے گی ان شاءاللہ۔