برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی ایک پریشانی تو ذہنی ہے دماغ پر ہر وقت کسی نہ کسی قسم کے بوجھ اور ٹینشن کا غلبہ رہتا ہے۔ آپ ان حالات میں کثرت سے ذکر الٰہی کریں بس، صدقہ بھی دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس کام کو مشکل سمجھ رہے ہیں اللہ نے چاہا تو وہ آسان ہو جائے گا اس وقت صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اور آپ کے لئے اس میں بہتری ہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

مالی طور پر کافی مشکل دن گزارے  ہیں آپ نے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے ۔ مگر اب صورتحال بڑی غیر متوقع انداز سے تبدیل ہو رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی کی وجہ آپ کو کوئی ذاتی غلطی لگتی ہے، توبہ کریں اپنی اصلاح کریں۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللہ۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

تبدیلی والا ستارہ بڑی شدت سے زائچے کی جانب بڑھ رہا ہے آپ تیار ہو جائیں اب صورتحال بڑے اچھے انداز سے آپ کے حق میں بدلے گی آج سلسلہ شروع ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بدنظری کی کیفیت آج معلوم ہوئی ہے آپ کی طبیعت میں بھی بوجھل پن واضح ہوگا اور جس بھی کام کو کرنا چاہ رہے تھے شاید رکاوٹ کا شکار ہو، صدقہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ اپنی صحت کا آج کل خاص خیال رکھیں ٹینشن سر پر سوار کرنے سے یہ بگڑ رہی ہے خود اور اپنے معاملات اللہ پاک کے سپرد کر دیں بس صدقہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی بری چیز کی خرید و فروخت کر رہے ہیں وہ ابھی ایسا نہ کریں شاید یہ وقت مناسب نہیں ہے فائدہ کے بجائے نقصان ہو سکتا ہے یہ وارننگ ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج کا دن اہم ہے اہم فیصلہ آپ کے لئے اب ضروری ہے بہت کچھ بدل سکتا ہے اور آپ جس بھی معاملے کو حل کریں صرف اللہ پاک کی مدد ہی طلب کر کے کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اولاد کے کسی معاملے میں کچھ پریشانی والی بات محسوس ہو رہی ہے آپ کو چاہئے کہ فوری طور پر ان پر توجہ دیں اللہ پاک سے خصوصی دعا بھی ضروری کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

روزگار کا سلسلہ بن رہا ہے اب حالات دوبارہ بڑے اچھے انداز سے بدلیں گے اور آپ کی یہ پریشانی تو کم ہو سکے گی آج اچھی خبر مل جائے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

پریشانی کیسی بھی کیوں نہ ہو جب تک آپ خود اس پر توجہ نہیں یں گے اور اپنے لئے اللہ پاک سے آسانیاں نہیں مانگیں گے یہ کیسے حل ہوں گی صدقہ دیں۔