برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اب تھوڑی سی ہمت کرنا ہو گی جو کام رکاوٹوں کا شکار ہیں ان پر خاص فوکس رکھنا ہوگا۔ اور رشتہ داروں سے قدرے فاصلے پر ہی رہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی ایسے کام کی تلاش میں ہیں جس سے شارٹ کٹ ذریعے سے پیسہ آ جائے تو وہ ایسا نہ کریں۔ جو نصیب میں ہوگا ان شاءاللہ وہ تو مل کر ہی رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ اپنی سمت سے ہٹ گئے ہیں اور اس لئے مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ابھی وقت ہے آپ واپسی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں آج کوئی اہم خبر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کسی بھی قسم کے ایسے معاملے میں نا آئیں جس کا تعلق قانون سے ہو آپ کے لئے یہ بہتر رہے گا۔ ورنہ دوسروں کی وجہ سے خود پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی الجھن کا شکار کیوں نہ ہوں اس میں آج نکلنے کا واضع امکان ہے اور جو شخص رکاوٹیں پیدا کر رہا تھا وہ خودبخود بھاگ جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کسی کو پریشان کر کے آپ کیسے خوش رہ سکتے ہیں۔ توبہ کریں اور ان سے بھی معافی مانگیں جو آپ کی وجہ سے تنگ ہیں۔ آج قدرے سخت دن ہے صدقہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

دوسروں کی وجہ سے خود کو مشکل مںی نہ ڈالیں آپ ابھی بھی غلط سمت سفر کر رہے ہیں۔ استخارہ کر کے اپنے راستے کا تعین کریں اور پھر قدم اٹھائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نماز سے دوری وجہ بے برکتی بنی ہوئی ہے اور دماغ پر برے خیالات کا غلبہ رہتا ہے۔ اس وجہ سے کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ یا حیٰ یا قیوم کا ورد کثرت سے کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ کون مخالف ہے اور کون دوست ہر ایک سے دل کی بات کرتے ہیں جو کہ ان دنوں کو خاص طور پر غلط ہے۔ خاموشی ضروری ہے ابھی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک اہم کام میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں اور جس بھی مسئلے کو لے کر پریشان تھے۔ وہ دوپہر تک ہی حل ہو جائے گا۔ کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو ابھی اچھے برے کی بالکل بھی تمیز نہیں ہے بس جو دل میں آتا ہے وہ کر رہے ہیں۔ اس وقت آپ بالکل غلط سمت چل رہے ہیں اس کو درست کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کسی بھی شخص پر بھروسہ کر رہے ہیں وہ خود کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں ایسا نہ کریں۔ آج اپنے مال اور عزت کی حفاظت آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔