برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

بڑا دکھ ہوگا جب معلوم ہوگا کہ سب سے اعتباری اور اپنے ہی سازشیوں میں شامل رہے ہیں۔ اس لئے پرانی باتوں سے دور رہیں اور اس طرف ہرگز نہ جائیں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن افراد نے آپ کو ماضی میں بڑا تنگ کر رکھا تھا اور اب پھر سرگرم عمل ہو رہے ہیں اور شاہد کچھ سازشیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ بے حد چوکنا رہنے کا مشورہ ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اولاد کے حوالے سے امید تو ہے کہ کوئی اچھی خبر آئے گی اور رشتے وغیرہ میں بھی جو بندش محسوس کی جا رہی تھی وہ بھی ختم ہو گئی ہے۔ اب حالات بہتری کی جانب ہیں۔

 

 

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اگر آپ روزگار کو تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی بڑا قدم اٹھانے جا رہے ہیں تو پھر ایسا نہ کریں ابھی اللہ کا نام لے کر انتظار کرنا بہتر رہے گا اور اسی میں بہتری ہوگی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان لوگوں سے دور رہیں۔ جن کی وجہ سے آپ نے مشکل اور رسوائی کا سامنا کیا ہے۔ اس وقت تو وہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں اور آپ کو مزید خراب کریں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کے لئے اب صورت حال میں اہم اور خوبصورت تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ جس بھی مشکلات میں تھے ۔ وہ بھی اب آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

 

 

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بگڑی ہوئی بات ان شاءاللہ اچانک سنبھل جائے گی۔ آپ کو جس خبر کا انتظار تھا وہ اگلے دو تین یوم میں مل سکتی ہے۔ آج صحت کا صدقہ دینا ضروری لگتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نوکری میں تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔ آپ کو اپنے ہی کسی مخالفت بھی مل سکتی ہے اور آپ کی بات کو رد بھی کیا جائے گا، مگر تمام حالات کے باوجود نقصان نہ ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے اور جو لوگ کام کو بدلنا چاہتے ہیں وہ بھی اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں ان شاءاللہ کامیابی ملنے کی امید ہے۔

 

 

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

روزانہ کے حساب اب ستارہ بحکم اللہ بہتری کی جانب جائے گا۔ اس لئے اب خود کو تیار رکھیں۔ ان شاءاللہ اب جو بھی ہوگا وہ اچھا ہی ہوگا، پریشانیاں بھاگ رہی ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

انہونی ہوگی اور بڑی حیران کن ہوگی۔ زندگی میں جو لوگ ساتھ چھوڑ گئے تھے۔ اب صلح کے لئے تیار ہوں گے۔ آپ کے لئے اس سے کام نکلوانے کا اچھا موقع بھی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

غیبی مدد ہو رہی ہے۔ آپ کے بڑے کام میں ان شاءاللہ آسانیاں ہوں گی اور جو لوگ مخالفت کررہے تھے وہ خود بخود بھاگ جائیں گے۔ بڑے مالی فائدے کا بھی امکان ہے۔