حمل

آپ کے لئے آج اچھا دن لگ رہا ہے اس وقت مشتری زائچے میں جو غیر متوقع انداز میں پیسہ دلاتا ہے۔ اور عزت دیتا ہے ان شاءاللہ اور بھی بڑے فائدے ہیں آج۔

ثور

آپ کی پریشانیاں اب دور ہو رہی ہیں اور آہستہ آہستہ آپ اپنی منزل کے قریب جا رہے ہیں اس وقت ایک اچھے وقت سے گزر رہے ہیں۔ اس کی قدر ہر صورت کریں۔

جوزہ

آپ کسی بھی قسم کی بندش و بدنظری میں نہیں ہیں۔ اس لئے اگر کچھ محسوس بھی کر رہے ہیں تو وہ قدرتی ہے۔ یہ وقت نکل جائے گا فکر مند نہ ہوں۔ آگے چل کر ان شاءاللہ بہتری ہے۔

 

 

سرطان

اہم سلسلے ان شاءاللہ دوبارہ بن جانے کی امید ہے آپ نے برسوں مشکلات میں دن گزارے میں اب حالات بدل رہے ہیں اور بہتری کا عمل شروع بھی ہو چکا ہے۔

اسد

آپ صبر کا مظاہرہ کیوں نہیں کرتے کچھ بھی برداشت نہیں ہوتا۔ اس لئے آپ بہت سے لوگوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ خود کو ٹھیک اور غصہ ٹھنڈا رکھیں بہت ضروری ہے۔

سنبلہ

آپ کے لئے اب حالات مختلف ہیں وہ وقت گزر چکا ہے جو بہت اچھا تھا آپ نے قدر ہی نہیں کی۔ اب کچھ آفر آ رہی ہے اس کو پکڑ لیں آپ کے لئے اچھا رہے گا۔

 

 

میزان

آپ انجان سے مخالفین اور ان لوگوں میں گھیرے ہوئے ہیں جن کا آپ نے کچھ بھی نہیں بگاڑا تھا۔ مگر اب آپ ان کے کام کے نہیں اس لئے آج سے صورة فلک اور الناس پڑھا کریں۔

عقرب

صورتحال آپ کے حق میں بدستور بہتری کی جانب چل پڑی ہے ان دنوں اس وقت تو صرف روز گار پر توجہ دیں اور اپنے تمام پرانے نقصانات کا ازالہ بھی کر لیں۔

قوس

مایوسی گناہ ہے اور اللہ پر توکل رکھنا ایمان کا حصہ ہے آپ اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں وہ آپ کو ان شاءاللہ ہر مشکل سے نکال دے گا وہ بھی جلد۔

 

 

جدی

یا حی یا قیوم کا ورد آپ کے زائچے کے حوالے سے بڑا اہم ہے۔ جو بھی پریشانیاں ہیں وہ اس سے ہی دور ہوں گے۔ اور زیادہ سے زیادہ با وضو بھی رہنے کی کوشش بھی لازمی کریں۔

دلو

جن افراد نے اپنا کام بدلنا ہے وہ اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھائیں ان شاءاللہ ان کو فائدہ ملے گا۔ اب تو موجودہ رہائش کی تبدیلی کے بھی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

حوت

جن افراد نے روزگار کی تلاش میں بڑا وقت گزارہ ہے ان کے لئے ان شاءاللہ اب خوشخبری ہے اور جو کام نہیں ہو رہا تھا۔ اب وہ بھی ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ان شاءاللہ۔